حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، عمران خان

22 اگست 2014
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان—۔فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان—۔فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وہ حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، لیکن انہیں ایسا تحقیقاتی کمیشن قبول نہیں جس کا سربراہ حکومتی نمائندہ ہو۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے کہا کہ ملک میں سپریم کورٹ کی سربراہی میں غیر سیاسی سیٹ اپ بنایا جائے جو آزاد اور شفاف انتخابات کو یقینی بنائے۔

اس سوال کے جواب میں کہ وزیراعظم نے استعفٰی دینے سے انکار کردیا ہے، اب ان کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟ عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم استعفٰی اس لیے نہیں دیں گے کیوں کہ ان کا سارا بزنس حکومت میں آکر ہی پروان چڑھنا شروع ہوتا ہے۔

دھرنے کے خاتمے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب وقت آئے گا تو دیکھا جائے گا، ابھی تو ہم کھڑے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم ایک پُرامن پارٹی ہیں اور ہمارے لیے سارے دروازے بند کر دیے گئے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

راضیہ سید Aug 22, 2014 02:52pm
عمران خان پہلے آپ یہ سوچ لیں کہ آپ نے کرنا کیا ہے بلکہ حقیقت تو یہ ہے کہ یہ آپ کو احتجاجی دھرنا شروع کرنے سے پہلے ہی سوچ لینا چاہیے تھا ، اسلئے کہ آپ کا کوئی ایجنڈا نہیں اور نہ ہی ایشوز ہیں اسی طرح آپ کو نان ایشوز کی سیاست کرنے کے بعد یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ آئندہ کی حکمت عملی کیا کرنا ہوگی ؟ آپ منافقت کی سیاست میں اسقدر آگئے ہیں کہ آپ نے بازاری اور غیر مہذب زبان بھی استعمال کرنا شروع کر دی ہے ، میں نے آپ کی وہ ویڈیو دیکھی ہے جس میں آپ تکرار کے ساتھ گندی زبان کا استعمال کر رہے ہیں حتی کہ آپ کے ساتھ اسٹیج پر موجود اراکین اور راہ نما خود بھی ایک پل کو حیران رہ گئے ہیں کہ آپ نے کیا کہہ دیا ہے ؟ عمران یہ انداز سیاست نہیں ہے ، میں نے کہیں پڑھا تھا کہ آپ کبھی بھی کسی تک اپنا موقف پہنچانے کے لئے آواز بلند مت کریں ، شور مت کریں بلکہ اپنے دلائل و حقائق سے انھیں اپنا ہمنوا بنا لیں ، افسوس آپ کو اکنامکس اینڈ پالیٹکس میں گریجوئشن کرنے کے بعد بھی سیاست کرنی نہیں آئی ، مان لیں عمران آپ اب تنہا رہ گئے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاید وہ خواتین اور گلوکار ہی آپ کے ساتھ ہیں جو رات گئے محفلیں سجائے رکھتے ہیں ، آگے آپ سب سمجھ دار ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔