حکومت اور اسلام آباد میں دھرنے دیئے بیٹھی جماعتوں کے درمیان ثالثی کردار ادا کرنے والی جماعت اسلامی نے وزیراعظم نواز شریف کو ممکنہ 'اندرونی بغاوت' سے خبردار کیا ہے۔

جماعت اسلامی کے رہنما صاحب زادہ طارق اللہ نے وزیراعظم کی قومی اسمبلی میں موجودگی کے موقع پر یہ وارننگ دی۔

وزیراعظم پانچ روز سے جاری کشیدہ سیاسی صورت حال پر ہونے والی بحث میں اس مرتبہ بھی خاموش رہے جس پر متعدد اراکین نے مایوسی کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے قائدین اپنے دھرنوں کے دوران وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کرتے رہے۔

حکومت پر صورت حال کو دانشمندانہ انداز میں حل کرنے پر زور دیتے ہوئے صاحب زادہ طارق اللہ نے کہا کہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کی بھاری اکثریت کے باوجود انہیں پارٹی میں موجود 'میر جعفر اور میر صادق' سے خدشہ ہے۔

انہوں نے اپنی اس دلیل کی وضاحت نہیں کی تاہم اردو کے ایک محاورے کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے اپنے خدشات کو کچھ اس طرح بیان کیا 'اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے'۔

جماعت اسلامی خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے ساتھ مخلوط حکومت کا حصہ ہے تاہم اس نے پی ٹی آئی کی موجودہ مہم کی مخالفت کی ہے۔

وزیراعظم کو متعدد پارٹی رہنماؤں نے استعفیٰ نہ دینے کی تلقین کی جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کی شام پانچ بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

حکومتی اتحاد کے رہنما محمود خان اچکزئی نے انتظامیہ کے 'کچھ کرنے' پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کوکم از کم شارع دستور کی طرف سے ہٹایا جائے تاکہ ججز اور پارلیمنٹ کے اراکین یہاں سے گزر سکیں۔

انہوں نے غصے سے کہا 'اس روڈ کو پیر تک کلیئر کروالیں یا ہمیں فیصلہ کرکے بتادیں کہ کیا کرنا ہے'۔

دوسری جانب کچھ صحافیوں نے بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں گاڑی داخل نہ کیے جانے پر پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا۔

ایوان نے حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے ایک بل کو منظور کیا جس میں مظاہرین کی جانب سے میڈیا پر مبینہ تشدد کی مذمت کی گئی۔

تبصرے (3) بند ہیں

Em Moosa Aug 23, 2014 07:38am
Ch. Nisar par tol rahe hain. Sharif Hushiyar baash.
Talath Naqvi Aug 23, 2014 07:50am
Imran Khan, has managed to awaken the spirit of unity amongst Pakistanis. We see no class discrimination in his jalsas. He talks of much needed reforms, this will lead to better governance, building of institutions and accountability, all lead to a better leadership. Youth who wanted to leave Pakistan, now think that if they stand up, raise their voices against corruption, mismanagement and bad governance, the country will be a place they'd live in. IK talks of taking pride in Pakistan. His are political workers, not 'mureeds' and they listen to him bec he speaks to them, not at them. His popularity and leadership can be seen in the way no violent outbreaks have taken place in the last 10 days in Islamabad. He teaches to respect others, specially women and girls, and PTI youth take their responsibility seriously regarding this. The only people who have said they are sceptical about his politics are a marginal group from the upper biz community who don't like waves. They don't care that a mandate was stolen, that their rulers have lied and cheated and are unable to govern with any degree of competence. Each person has to take onus for the corruptions we see everyday. As a nation, we need to build moral values once again. Imran is the catalyst do change in Pakistan. I stand by him for his courage to believe and show us that we can fight for our rights and should stand up for them.
arshadullh Aug 23, 2014 07:59am
Imran khan zenda a bad mi imran khan ki saht hu