فنکار اور کھلاڑیوں پر چڑھا پی ٹی آئی کا رنگ

اپ ڈیٹ 25 جنوری 2024

تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو اسلام آباد کے ڈی چوک میں دھرنا دیئے اب لگ بھگ چالیس روز ہو چکے ہیں جس دوران پولیس کے تصادم اور کارکنوں کی گرفتاری کے باعث شرکاء کی کمی کا بھی سامنا رہا مگر ملک کے فنکار طبقے میں عمران خان کے ساتھ عقیدت لگتا ہے کہ عروج پر پہنچ چکی ہے اور بڑی تعداد میں آرٹسٹ اس کا حصہ بن رہے ہیں۔

خاص طور پر ٹی وی اور فلم کی دنیا سے تعلق رکھنے والے فنکار اور کھلاڑی پی ٹی آئی سے کچھ زیادہ ہی متاثر نظر آتے ہیں اور وہ کسی مقناطیسی قوت کی طرح ایک کے بعد ایک عمران خان کی جانب بڑھتے چلے جا رہے ہیں جس کی ایک مثال گزشتہ دنوں جنید جمشید کا پی ٹی آئی کی واضح حمایت کا اعلان تھا۔ ایسے ہی چند دیگر فنکاروں کے بارے میں جانیں جو ملک کے مختلف حصوں میں آزادی جلسوں کا حصہ بن چکے ہیں یا بن رہے ہیں۔

ہمایوں سعید نے تیس اگست کو کراچی میں پی ٹی آئی کے دھرنے میں شرکت کی۔

عطااللہ عیسیٰ خیلوی نے تو عمران خان کے لیے گانا بھی گا رکھا ہے بنے گا اب نیا پاکستان۔

سابق کپتان جاوید میاں داد نے اکیس ستمبر کو کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کی۔

کاشف محمود نے تو واضح طور پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا  تھا کہ آج ہماری حکومت ہمیں یہ سیکھا رہی ہے کہ انصاف کے لیے لڑائی دہشتگردی ہے، اگر ایسا ہے تو میں دہشت گرد ہوں۔

ایمان علی بھی اسی روز پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مبینہ پولیس تشدد کے خلاف کراچی میں دھرنے کے شرکاء کے ساتھ شامل ہوئیں۔

اسی طرح محسن خان بھی کپتان کے جوش میں رنگے نظر آئے۔

معروف اداکار مانی اور وقار بھی اکیس ستمبر کو کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسے میں پورے جوش و خروش سے شریک ہوئے جبکہ اس سے پہلے وہ آزادی مارچ کے دھرنے میں بھی جا چکے ہیں۔

اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان بھی پی ٹی آئی کی حمایت میں ہیں اور  کراچی جلسے میں شرکت کر چکے ہیں۔

تحریک انصاف کی جاری کردہ ایک تصویر کے مطابق علی ظفر نے کہا ہے کہ عمران خان پر تنقید کرنے والے کچھ بھی کہتے رہیں لیکن ان جیسا عزم اور جذبہ کسی کے پاس نہیں۔

گلوکار ہارون آزادی دھرنے میں اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں جبکہ نجم شیراز بھی اس دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں۔

جنید جمشید نے بھی پی ٹی آئی کے مارچ کے لیے ٹوئٹر کا سہارا لیا ہے اور انہوں نے لکھا ہے ہرے کپتان، انتخابی اصلاحات، احتساب اور انتخابی شفافیت۔

معروف گلوکار فرحان سعید نے بھی اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کے اصل دشمن نواز شریف یا ان کے جیسے لیڈرز نہیں، بلکہ وہ افراد ہیں جو اپنے مفادات کے لیے ان کی حمایت کر کے انہیں اقتدار میں لاتے ہیں، میں پورے دل کے ساتھ عمران خان کی حمایت کرتا ہوں اور میری خواہش ہے کہ وہ اس غیر قانونی نظام کے خلاف کامیابی حاصل کرسکیں۔

وسیم اکرم نے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کو عظیم لیڈ ر قرار دیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ لیڈر ہمیشہ لیڈر ہی رہتا ہے۔

عمران عباس بھی اس حوالے سے پیچھے نہیں ہیں بلکہ آزادی مارچ کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں۔

سولہ اگست کو اپنے فیس بک پیج پر حمزہ علی عباسی نے کہا تھا کہ وہ بھی آزادی مارچ میں شریک ہیں کیونکہ وہ خود کو ایک پاکستانی سمجھتے ہیں اور اپنے پیارے وطن کو اس کی حقیقی صلاحیت کے مطابق ابھرتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ایسے قائد کو دیکھنا چاہتا ہوں جو ملکی ترقی کے لیے کچھ کرسکے، میں آپ کو یہ بتانا نہیں چاہتا کہ کون غلط ہے اور کون ٹھیک، مگر میں نے کچھ ایسا دیکھا ہے جس نے مجھے احساس کرایا ہے کہ ہم کون ہیں، میں نے تمام لسانی، مذہبی، نسلی اور قومیتوں کے ہزاروں افراد کو یہاں دیکھا ہے۔

پاکستان کے کرکٹ میچوں کے معروف چہرے چاچا کرکٹ بھی آزادی مارچ کے دھرنے میں شریک ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا حکومت پاکستان میں کہتا ہوں ،،، سوچ لو۔

کرکٹر عمران نذیر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا ناقابل یقین آزادی مارچ۔

شہزاد رائے نے بھی عمران خان کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔

عینی خالد نے بھی اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ میں یہ پیغام لکھا کہ میری خواہش ہے کہ میں بھی لانگ مارچ میں شامل ہوتی۔

صنم بلوچ نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر عمران خان کے پیغام کو ری ٹوئیٹ کرکے ان سے حمایت کا اظہار کیا ہے جبکہ آزادی مارچ سے متعلق دیگر ٹوئیٹس بھی انہوں نے ری ٹویٹ کیے ہیں۔

ابرار الحق تو ہیں ہی پی ٹی آئی ونگ کے صدر، انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ آج عمران خان نے علامہ اقبال کے نوجوانوں کو شاہین بنانے کا خواب پورا کردیا، حق ہمارا آزادی انشاءاللہ۔

معروف اداکار شمعون عباسی نے اپنے فیس بک پیغام میں لکھا کہ حکومت پاکستان کے خلاف بالآخر آخری مارچ شروع ہوگیا، اللہ ہر ایک کو محفوظ اور مضبوط بنائے، پاکستان زندہ باد۔

پاکستانی فلم وار کے ذریعے عالمی پیمانے پر مقبولیت حاصل کرنے والے ڈائریکٹر بلال لاشاری بھی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

معروف گلوکار سلمان احمد بھی آزادی مارچ کا حصہ ہیں اور وہ اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھتے ہیں نیا پاکستان پرانے کے کھنڈر سے آہستگی سے ابھر رہا ہے، جمہوری تبدیلی واضح اور ناقابل واپسی ہے۔

ماورا اور عروہ حسین ان دونوں جڑواں بہنوں نے بھی عمران خان کی حمایت کی ہے، ماورا تو باقاعدہ آزادی مارچ میں شریک ہوئیں ہیں۔

جبکہ عروہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان سے حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، اللہ آپ کو محفوظ اور مضبوط بنائیں اور آپ کو صحیح کام کرنے کی توفیق دے۔