جمہوریت ڈی ریل ہونے کا خطرہ ہے، پی پی پی

26 اگست 2014
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔
۔—اے ایف پی فائل فوٹو۔

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کا خیال ہے کہ موجودہ سیاسی صورت حال سے جمہوریت کے ڈی ریل ہونے اور وفاق کو خطرہ ہے۔

پیر کے روز بلاول ہاؤس میں پارٹی کی ایگزیکیٹو کمیٹی کے اجلاس کے دوران قرارداد منظور کی گئی جس میں کہا گیا کہ اگر جمہوری نظام کے ساتھ کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری پاکستان عوامی تحریک، پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز پر عائد ہوگی۔

اجلاس میں تینوں پارٹیوں پر اپنی انا سے نکل کر دانشمندی اور صبر کرنے کی تلقین کی گئی اور کہا گیا کہ اس حوالے سے معنیٰ خیز مذاکرات کے ذریعے آئینی حدود میں رہتے ہوئے حل تلاش کیا جائے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ جمود کو توڑنے کا واحد حل صرف مذاکرات ہے۔ قرارداد میں خبردار کیا گیا کہ کسی بھی غیر آئینی اقدام کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائیگی۔

پی پی پی کا کہنا تھا کہ پرامن انداز میں مظاہرے کرنا آئین کے بنیادی اصولوں میں سے ایک ہے اور خیالات اور اظہار کی آزادی جمہوریت کے لازمی رکن ہیں جنہیں جمہوری نظام میں فروغ ملنا چاہیئے اور ریاست کی جانب سے مخالفت نہیں ملنی چاہیئے۔

قرارداد میں اعلیٰ عدلیہ کے ذریعے دھاندلی کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اس میں کہا گیا کہ گزشتہ سال کے عام انتخابات شفاف نہیں تھے اس لیے ایک مقررہ وقت میں انتخابی اصلاحات ضروری ہوگئے ہیں۔

اجلاس میں 17 جون کو پیش آنے والے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر ایف آئی درج کرنے کی تلقین کی گئی تاکہ غیر جانبدار اور آزاد تحقیقات ممکن ہوسکے۔

اجلاس میں پی پی پی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ جمہوریت کی خاطر ملک میں جاری سیاسی صورت حال میں پر پی پی مذاکرات کے ذریعے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

اگر جمہوریت کو کسی 'ایڈونچر' کا شکار بنایا جاتا ہے تو پارٹی اس کی بھرپور مزاحمت کرے گی۔

اجلاس میں کہا گیا کہ حکومت ملک کو لاحق مسائل کو حل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ عوام ابھی بھی لوڈشیڈنگ، قیمتوں میں اضافے، غیر معیاری طبی سہولیات، بے روزگاری اور دیگر مسائل سے دو چار ہیں۔

اجلاس میں آپریشن ضرب عضب کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیا کہ بے گھر ہونے والے افراد کی مدد کی جائے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Dr.Salim Haidrani Aug 26, 2014 11:44am
It seems the Protest leaders of two parties are ready to dismantle democratic process in Pakistan. Today the PPP and the MQM have indicated that army might take over the government because the Current Government has failed to accept the demands of the Protest Leaders. How the 'New Military Set Up or Government' will accept the demands of these two leaders which are 80% genuine and 20% are based on grievances. However, if the current government goes by the Protest Movenment, then it is understood that the elections were not transparent and the institutions which participated, organised and monitored these elections were asked to bring "Fake Results". But the army take over will be a serious set back for Pakistan and it might not be possible for the political process to come back due to current immature leadership in the country.