غزہ — مزید تباہی

26 اگست 2014

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور اتوار کے روز مزید بارہ فلسطینیوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ ایک گاڑی پر میزائل داغ کر حماس کے ایک رہنماء کو ہلاک کر دیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے فلسطینی شہریوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ ہر اس جگہ سے دور چلے جائیں کیونکہ ہم ہر مقام کو اپنا ہدف بنائیں گے۔

فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے مزید 65 فلسطینی مارے جا چکے ہیں جبکہ اسرائیلی کارروائی میں مجموعی طور پر 2115 کے قریب فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر عام شہری ہیں۔

یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب فلسطینی صدر محمود عباس نے اسرائیل اور حماس سے کہا ہے کہ وہ مصر میں دوبارہ مذاکرات شروع کریں — رائٹرز فوٹو

مصری وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ مصر ایسی کسی بھی بات چیت میں دوبارہ ثالثی کے لیے تیار ہے۔ مصر نے فریقین سے فوری جنگ بندی کی اپیل بھی کی ہے — رائٹرز فوٹو

قاہرہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پانے والا جنگ بندی کا معاہدہ منگل کو اسرائیلی حملوں کے دوبارہ شروع ہونے کے بعد ٹوٹ گیا تھا — رائٹرز فوٹو

پیر کو اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے مختلف حصوں پر بمباری جاری رکھی جس سے دو بچوں سمیت دس افراد مارے گئے — اے ایف پی فوٹو

مصر نے تجویز دی ہے کہ زیر محاصرہ علاقے میں محفوظ راہداری قائم کی جائے، تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی کارروائی عمل میں لائی جا سکے، جہاں حماس پر کیے جانے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شدید تباہی ہوچکی ہے — رائٹرز فوٹو

اپنا پاسپورٹ پکڑے یہ فلسطینی افراد امنید کر رہے ہیں کہ وہ مصر جا سکیں گے  — رائٹرز فوٹو

فلسطینی مسافر مصر جانے سے قبل  انتظار کرتے ہوئے  — اے ایف پی فوٹو

آٹھ جولائی کو شروع ہونے والے غزہ کے تنازع میں اب تک 2115 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں زیادہ تعداد شہریوں کی ہے، جس میں لگ بھگ 400 بچے بھی شامل ہیں جبکہ اسرائیل کے 64 فوجی اور چار شہری ہلاک ہوئے ہیں — اے ایف پی فوٹو