'حکومت کو بڑی قربانی دینا ہوگی'

26 اگست 2014
متحد قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے رہنما فاروق ستار—۔فائل فوٹو
متحد قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے رہنما فاروق ستار—۔فائل فوٹو

اسلام آباد: متحد قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ حکومت کو موجودہ بحران حل کرنے کے لیے ایک بڑی قربانی دینا ہوگی۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ انہوں نے الطاف حسین کا پیغام حکومت کو پہنچا دیا ہے جس کے بعد حکومت کو چاہیے کہ وہ موجودہ بحران کا حل تلاش کرے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ حکومت کو ایک بڑی قربانی دینا ہوگی لیکن وہ حکومت کے پوچھنے پر ہی بتا سکتے ہیں کہ یہ قربانی کس قسم کی ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار نے کہا کہ حکومت اور دھرنا دینے والوں کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں اور معاملات حل ہونے کے بجائے تشدد کی طرف جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ وہ مسئلے کا سیاسی حل چاہتے ہیں جو کہ حکومت کے سوا کسی کے پاس نہیں ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں