بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایک مصروف چوراہے پر ہونے والے کار بم دھماکے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے عراقی سیکیورٹی اور طبی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ بغداد کے علاقے جدیدہ میں ہونے والے اس دھماکے میں 37 افراد زخمی بھی ہوئے جب کہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

عراق میں موجود شدت پسند اکثر و بیشتر شہر کے مصروف علاقوں میں موجود کیفے، بازاروں یا مساجد کو نشانہ بناتے ہیں تاکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکے۔

پیر کو بھی ایک خود کش حملہ آور کی جانب سے جدیدہ میں ایک مذہبی مقام پر حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں گیارہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

عراق نے جہادی عسکریت پسندوں کی جانب سے قبضہ کیے گئے دوسرے بڑے شہر موصل کا کنٹرول دوبارہ حاصل کرنے کے لیے جون سے ایک آپریشن کا آغاز کر رکھا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں