اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ(ن) کی حکومت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا چوتھا دور بھی بے نتیجہ ہی ختم ہو گیا۔

تحریک انصاف کی جانب سے مذاکراتی ٹیم میں شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی، جہانگیر ترین، پرویز خٹک، اسد عمر اور عارف علوی شامل تھے۔

قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے ایک بار پھر شاہ محمود قریشی کو مذاکرات کی باضابطہ دعوت دی۔

حکومت کے وفد میں وفاقی وزراء اسحاق ڈار، پرویز رشید، سعد رفیق اور زاہد حامد پر مشتمل ہے۔

مذاکرات دو گھنٹے جاری رہے جبکہ چوتھے دور میں ڈیڈ لاک برقرار رہنے کے بعد بدھ کو ایک بار پھر پانچواں دور رکھا گیا ہے جو کہ دن دو بجے ہوگا۔

منگل کو ہونے والے مذاکرات میں وزیر اعظم کے استعفے پر کوئی بھی فریق اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹنے پر تیار نہیں ہوا۔

مذاکرات کے ختم ہونے کے بعد تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات میں ڈیڈ لاک برقرار ہے البتہ حکومت کے ساتھ مذاکرات دوبارہ بحال ہو گئے ہیں۔

حکومت کے وفد کے رکن اسحاق ڈار نے کہا کہ صورتحال پہلی والی پوزیشن پر برقرار ہے البتہ مذاکرات کا عمل اب بحال رکھا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی نے مذاکرات سے قبل ہی ڈان نیوز کو بتایا تھا کہ تحریک انصاف نواز شریف کے استعفے کا مطالبہ کسی صورت واپس نہیں لے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

umer hayat Aug 27, 2014 11:06am
mughy ek baat samgh ni aa rahi k PTI waly tu hakoomat ko jalli qraar dety hain agar hakoomat he jalli ha tu phir jalli hakoomat or jalii loogon sa muzkraat kaisy kahi ya awaam ke ankhoon main dool tu nhi jhaoonk rhy ?