اسلام آباد: سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ گزشتہ سال ہونے والے عام انتخابات کے دوران مبینہ دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔

سابق چیف جسٹس کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف دھاندلی کے خلاف اسلام آباد میں دھرنا دے رہی ہے۔

پارٹی کے سربراہ عمران خان نے افتخار محمد چوہدری پر مبینہ دھاندلی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

دوسری جانب سابق ایڈیشنل سیکریٹری الیکشن کمیشن محمد افضل خان نے بھی ان الزامات کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں افتخار محمد چوہدری اور سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی اس مبینہ دھاندلی میں ملوث تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق چوہدری افتخار کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بیانات کی حقیقت کھل گئی ہے، اگر وہ اپنا موقف تبدیل کرتے ہیں تو آئندہ کا لائحہ عمل تیار کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات پر انہوں نے قانونی راستہ اختیار کیا ہے اور موجودہ حالات میں عدلیہ اپنا صحیح کردار ادا کررہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان الزامات دہراتے وقت اپنا جواب بھی سامنے رکھیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Sayyed Aamir Ali Aug 27, 2014 11:08am
اس دنیا میں تو لگتا ہے کہ چوہدری اافتخار کی بقیہ زندگی اسی طرح ہتک عزت کی دعوے کرتے ہوئے گزرے گی انشاءاللہ۔لیکن جو کچھ اس نے بطور چیپ جسٹس کیا،اس کی سزا اس کو اس نہیں تو اُس دنیا میں لازمی ملے گی۔
SHAHID Aug 27, 2014 11:48am
Allah ap ko atraf jurm or tuba ki tufiq atta karay.