کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے کورنگی نمبر پانچ میں بدھ کی صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک ہوگیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ہلاک ہونے والے پولیس افسر کی شناخت سب انسپکٹر کے نام سے ہوئی ہے جو وزیراعلیٰ ہاؤس پر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دینے جارہا تھا۔

ابتدائی طور پر ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت نہیں ہوسکی تھی، کیونکہ حملہ آور وہ پلیٹ بھی اپنے ساتھ لے گئے تھے جس پر اس نام لکھا تھا۔

فائرنگ سے پولیس افسر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جس کی لاش کو پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا، جس کے بعد اسے مزید تفیتش کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا جائے گا۔

نامعلوم مسلح افراد فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیباب ہوگئے، جبکہ واقعہ کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ کراچی شہر میں پولیس کو نشانہ بنانے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اور سے قبل رواں سال کے دوران شہر میں متعدد پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے ہلاک کیا جاچکا ہے۔

اس سے قبل رواں مہینے کی 19 تاریخ کو بلدیہ ٹاؤن اور قائد آباد میں فائرنگ سے تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں