لندن پولیس نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کی تحقیقات کے دوران ایک تیس سالہ شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ترجمان نے ڈان ڈاٹ کام سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ علی الصبح ویلتھم فارسٹ کے علاقے میں ایک گھر پر چھاپہ مار ایک تیس سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

دیگر میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار کیا جانے والا شخص پاکستانی نژاد برطانوی شہری ہے اور اس کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا جاتا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کے بانی رہنما پچاس سالہ عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010 کو لندن میں گرین لین کے علاقے میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ کام سے گھر کی طرف آ رہے تھے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ پچاس سالہ رہنما چھریوں کے وار سے ہلاک ہوئے تھے جبکہ جائے وقوعہ سے ایک ساڑھے پانچ انچ کی چھری اور ایک اینٹ بھی برآمد کی گئی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں