پاکستان اور سری لنکا کا فیصلہ کن معرکہ ہفتے کو

28 اگست 2014
آف اسپنر سعید اجمل ٹیم میں شامل ہونگے ، اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔
آف اسپنر سعید اجمل ٹیم میں شامل ہونگے ، اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔

کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایک روزہ سیریز کا فیصلہ کن میچ ہفتے کو دمبولا میں ہوگا۔

آسٹریلیا میں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ کروانے کے بعد سعید اجمل بھی ٹیم میں شامل ہونگے۔

ہیمبن ٹوٹا میں کھیلے گئے پہلے دو ایک روز میچیز میں پاکستان کی بالنگ شدید دباؤ کا شکار دکھائی دی اس تناظر میں دمبولا میں سیریز کے آخری میچ میں آف اسپنر سعید اجمل کی دستیابی مصباح الحق اور ٹیم مینجمنٹ کے حوصلہ کو بلند کرے گی۔

اجمل آسٹریلیا میں اپنا بالنگ ایکشن ٹیسٹ کروانے کے بعد سیریز کے حتمی میچ میں شرکت کیلئے دمبولا میں ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستان کی ٹیم آج دمبولا پہنچ گئی ہے اور ہفتے کو منعقد ہونے والے ون ڈے میچ کیلیے کل پریکٹس کرے گی۔

فیصلہ کن معرکہ میں پاکستان کی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے اور اجمل اوپنر شرجیل خان کی جگہ پلئینگ الیون کا حصہ بننے کیلئے فیوریٹ ہیں۔

محمد حفیظ ایک بار پھر احمد شہزاد کیساتھ اوپنر کی حیثیت سے کھیلں گے جبکہ نمبر سات پر بلے بازی کرنے والے صحیب مقصود کو نمبر چھ پر کھلایا جاسکتا ہے۔

26 اگست کو سری لنکا نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 77 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

fatima Aug 29, 2014 01:48pm
inshallah pak win