اسلام آباد: سپریم کورٹ نے موجودہ سیاسی بحران سے نمٹنے اور مسئلے کے حل کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

سپریم کورٹ میں ممکنہ ماورائے آئین اقدام کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران جسٹس ثاقب نثار نے عدالت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ملکی سالمیت کو خطرات لاحق ہیں، لہٰذا اس مسئلے کے حل کے لیے ثالث کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

چیف جسٹس ناصر الملک نے پاکستان تحریک انصاف کے وکیل احمد اویس سے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کے حوالے سے استفسار کیا۔

احمد اویس کا کہنا تھا کہ عدالت کی مداخلت سے کیس حل ہو سکتا ہے اور اس سلسلے میں انہیں ہدایات نہیں ہیں۔ وہ ہدایات لے کر عدالت کو آگاہ کرسکتے ہیں۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے وکلاء کو قیادت سے مشورے کے لیے ایک گھنٹہ کا وقت دیا گیا ہے۔

مذکورہ کیس کی سماعت ابھی جاری ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں