پھل بچائیں امراض قلب اور فالج سے

01 ستمبر 2014
— اے ایف پی فائل فوٹو
— اے ایف پی فائل فوٹو

لندن : اپنی روزانہ کی خوراک میں پھلوں کو شامل کرکے آپ خود کو امراض قلب کے خطرے سے کافی حد تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق پھلوں کے ایک یا 2 ٹکڑوں کا روزانہ استعمال کرکے آپ دل کے دورے یا فالج کے خطرے کو 40 فیصد تک کم کرسکتے ہیں۔

7 سال تک جاری رہنے والی تحقیق کے مطابق جو لوگ اپنی رومرہ کی خوراک میں پھلولں کو شاملل کرتے ہیں ان میں امراض قلب اور 2 طرح کے فالج کا خطرہ کافی کم ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے لوگ جتنا زیادہ پھل کھائیں گے اتنا ہی خطرہ کم ہوجائے گا۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان لوگوں کے مقابلے میں جو پھل بالکل بھی استعمال نہیں کرتے، اس کے شوقین افراد میں دل کے دورے یا ہارٹ فیل کا خطرہ 15 فیصد کم ہوتا ہے۔

اسی طرح فالج کی سب سے عام قسم کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

اسی طرح روز پھل استعمال کرنے والے افراد میں بلڈ پریشر بھی کم رہتا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں