وزیراعظم نیٹو سمٹ میں شرکت نہیں کریں گے

اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2014
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف۔ —. فائل فوٹو رائٹرز
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف۔ —. فائل فوٹو رائٹرز

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف نے اپنا دورہ برطانیہ منسوخ کردیا ہے جہاں انہیں نیٹو سمٹ 2014 میں شرکت کے لیے جانا تھا۔

وزیراعظم نواز شریف کو نیٹو کے جنرل سیکریٹری اینڈرس فوغ راسموسین کی جانب سے سمٹ 2014 میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

سفارتی ذرائع نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا ہے کہ موجودہ سیاسی بحران کی وجہ سے وزیراعظم نے اپنا دورہ منسوخ کردیا ہے اور اب جونیئر سفارتی عہدیدار اس کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا۔

کانفرنس میں افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلاء کے معاملات کو زیر غور لایا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں