بولی وڈ میں ان دنوں فواد خان کا چرچا ہے جو اب اپنی تمام تر توجہ فلمی دنیا پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

انڈین ایکسپریس کو دیئے گئے انٹرویو میں فواد خان نے کہا کہ میں بولی وڈ کا بہت بڑا مداح ہوں، یہاں جو کچھ ہو رہا ہے مجھے بہت پسند ہے۔

اداکار نے کہا کہ وہ چھوٹی سکرین سے دور رہ کر نئے تجربات کرنا اور سیکھنا چاہتے ہیں، اس لئے وہ اپنی تمام توجہ بڑی سکرین پر مرکوز کرنا چاہتے ہیں۔

اداکار کی پہلی ہندی فلم 'خوبصورت' کے علاوہ 'زی زندگی' سے دکھائے جانے والے ڈراموں میں ان کی زبردست اداکاری ہے جس نے ہندوستانیوں کو ان کا دیوانہ بنادیا ہے۔

فواد کی بڑھتی ہوئی شہرت کے باعث بولی وڈ کی نامور شخصیات ان سے ملاقات کر رہی ہیں جن میں تازہ ترین عامر خان ہیں۔

عامر خان نے اپنے ریئلٹی شو 'ستیا مے وجیت' کی شوٹنگ کے دوران اپنے دوست اور سونم کپور کے والد انیل کپور سے پاکستانی اسٹار کی تعریفیں سنیں تو ان کے دل میں فواد سے ملنے کی تمنا جاگ اٹھی۔

ان کے سیٹ سے کچھ ہی دور امیتابھ بچن فلم 'خوبصورت' کی ٹیم کے ساتھ 'کون بنے گا کروڑ پتی' کی شوٹنگ کر رہے تھے تو وہ فوراً فواد سے ملنے کے لیے وہاں پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں دیگر موضوعات کے علاوہ دونوں 'خانوں' کے درمیان پاکستانی میڈیا کے بارے میں بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ فواد خان بولی وڈ فلم 'خوبصورت' سے انٹری دے رہے ہیں جو کہ 1980 کی سپرہٹ فلم خوبصورت کا ری میک ہے۔

اس فلم میں اداکار سونم کپور ان کے ہمراہ جلوہ گر ہوں گی جس کے لیے دونوں اداکار ہندوستان کے مختلف شہروں میں اپنی اس فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں