باغ: لائن آف کنٹرول کے قریب باغ کے علاقے کیلر سیکٹر میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک افسر سمیت پاک فوج کے تین اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

نمائندہ ڈان ڈاٹ کام کے مطابق جمعرات کو لائن آف کنٹرول کے قریب باغ کے علاقے کیلر سیکٹر میں فوجی اہلکار اپنی معمول کی ذمہ داریاں سرانجام دیتے ہوئے گشت پر تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آن گرا۔

حادثے کے نتیجے میں تین اہلکار ہلاک ہوگئے، جن میں ایک افسر بھی شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر ترجمان نے بھی لائن آف کنٹرول کے قریب باغ کے علاقے کیلر سیکٹر میں مٹی کا تودہ گرنے سے پاک فوج کے تین جوانوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

اس حادثے کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں فوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا اور انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

تبصرے (1) بند ہیں

Afraz Arshad Sep 04, 2014 12:50pm
جناب محترم۔۔۔ وطن کی سرحدوں کی حفاظت کرنے کے دوران جان قربان کرنے والے ہلاک نہیں شہید ہوتے ہیں۔ براہ مہربانی ہمارے جذبات مجروح نہ کریں۔ میری طرف سے شہادت کا رتبہ پانے والے شہدائے وطن کو خراج تحسین۔۔۔