پشاور: پنجابی طالبان نے جمعے کے روز پاکستان میں اپنی کارروائیاں روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنظیم اب افغانستان پر توجہ مرکوز کرے گی۔

اس اعلان سے تحریک طالبان پاکستان کے اندر مزید پھوٹ پڑنے کا عندیہ ملتا ہے جسے حال میں ایک اور گروپ کے علیحدہ ہونے کا دھچکا سہنا پڑا ہے۔

گروپ کے سربراہ عصمت اللہ معافیہ نے ایک پمفلٹ میں کہا کہ ہم اپنی جہادی سرگرمیاں خطے کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور پاکستان کی جہادی موومنٹ کی اندرونی صورت حال کے باعث افغانستان تک محدود کررہے ہیں۔

پنجاب طالبان پاکستان کے سب سے بڑے اور امیر ترین صوبے پنجاب میں سرگرم ہے۔

معاویہ کا کہنا ہے کہ گروپ افغانستان میں ملا عمر کی سربراہی میں کام کرے گا جبکہ پاکستان میں ان کا کردار اب صرف اسلام کی تبلیغ کا ہوگا۔

سیکورٹی تجزیہ کار طلعت مسعود نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ اعلان ٹی ٹی پی کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے جس میں پہلے ہی سے پھوٹ پڑی ہوئی ہے اور یہ تنظیم ٹوٹنے لگی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی متعدد گروپوں نے ملا فضل اللہ کو بطور سربراہ قبول نہیں کیا ہے جس کے باعث سنجیدہ نوعیت کے اختلافات سامنے آرہے ہیں۔

ملا فضل اللہ کو نومبر میں حکیم اللہ محسود کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد تنظیم کا سربراہ منتخب کیا گیا تھا۔

جمعرات کو جماعت الاحرار نامی ایک ٹی ٹی پی گروپ نے تنظیم سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے عمر خالد خراسانی کو اپنا کمانڈر قرار دیا تھا۔

تبصرے (7) بند ہیں

Zaman Sep 06, 2014 08:26am
Taliban live in pakistan or Afghanistan , they ar Dangerous for all muslim
zulfiqar Balti Sep 06, 2014 03:01pm
Kana Sanullah & Showbaaz Sharif leading (Punjabi Taliban) and also funding them how can possible that they terror attack in Punjab so both are involve in terrorism in Pakistan.
ٰIqbal Jehangir Sep 06, 2014 05:29pm
طالبان اسلامی نظام لانے کے دعویدار ہیں مگر ان سے بڑا اسلام دشمن کوئی نہ ہے اور نہ ہی انہوں نے اسلام کی کو ئی خدمت کی ہے، اسلام کو سب سے زیادہ نقصان طالبان نے پہنچایا ہے۔دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہ ہے اور یہ قابل مذمت ہے۔ اور نہ ہی اسلام میں دہشت گردی اور خودکش حملوں کی کوئی گنجائش ہے۔ دہشتگرد ملک اور قوم کی دشمنی میں اندہے ہو گئے ہیں. ان دہشت گردوں کا نام نہاد جہاد شریعت اسلامی کے تقاضوں کے منافی ہے۔ طالبان دورحاضر کے خوارج ہیں جو مسلمانوں کے قتل کو جائز قرار دیتے ہیں. بے گناہ انسانوں کا خون بہانے والے اسلام کے سپاہی نہیں اسلام کے غدار کیونکہ اسلام ایک بے گناہ فرد کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے۔ طالبان دہشتگردوں کا وجود نہ صرف پاکستان بلکہ امت مسلمہ کے لئے بھی مضر ہر۔
‫محمدیونس قاسمی Sep 07, 2014 07:23pm
عصمت اللہ معاویہ کا یہ بیان ہماری افواج کی کامیابی کا اعلان ہے. عصمت اللہ معاویہ پہلے بهی حکومت کے ساته مذاکرات اور مسائل کو حل کرنے کے خواہش مند تهے. میں سمجهتا ہوں کہ انہوں نے یہ فیصلہ کرکے حب الوطنی کا ثبوت دیا ہے. اس سے قبل انہوں جو کچه کیا ہے یقینا وہ فساد تها مگر اس بات کو مدنظر رکهنا ضروری ہے کہ وہ اس اقدام پر کیوں مجبور ہوئے تهے. ریاست جب عام آدمی تک اس کے حقوق پہنچانے میں ناکام ہوجائے، عام آدمی کے ساته مسلسل ناانصافی ہواور لوگ اپنے حقوق کیلئے دربدر ہوں تو پهر کچه ایسے لوگ سامنے آتے ہیں جو ایسی ہی کارروائیاں کرتے ہیں اور حالات کو بگاڑتے ہیں. ضرورت اس بات کی ہے کہ ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرے.
Khurram Sep 08, 2014 09:04am
Punjabi Taliban can now focus on Afghanistan because PTI is here to do their job in Pakistan.
ندیم Sep 08, 2014 06:12pm
@ٰIqbal Jehangir: درست فرمایا
ندیم Sep 08, 2014 06:18pm
@Khurram: پی ٹی آئ سے بڑے بدمعاش نون، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم ہیں کون نہیں ہے سب سیاسی بازار کے سوداگر ہیں. مت بھولیں کہ طالبان بھی سیاست کی ہی پیداوار ہیں مزہب کے نام پر. ضیاء صاحب جو ہمیں تحفہ دے کر گئے ہیں قوم بھگت رہی ہے.