رکن قومی اسمبلی مولوی آغا محمد نااہل قرار

اپ ڈیٹ 09 ستمبر 2014
جمعیت علماء اسلام (فضل الرحمان گروپ) کے مولوی آغا محمد—۔
جمعیت علماء اسلام (فضل الرحمان گروپ) کے مولوی آغا محمد—۔

کوئٹہ: بلوچستان الیکشن ٹریبونل نے رکن قومی اسمبلی مولوی آغا محمد کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر نااہل قرار دے دیا ہے۔

مولوی آغا محمد گزشتہ انتخابات میں جمعیت علماء اسلام (فضل الرحمان) کے ٹکٹ پر این اے 261 پشین ۔ زیارت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

الیکشن ٹریبونل بلوچستان میں ان کے حریف پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے عیسیٰ روشان نے مولوی آغا محمد کی کامیابی کو جعلی ڈگری کی بنیاد پر چیلنج کیا تھا۔

الیکشن ٹریبیونل نے مولوی آغا محمد کی ڈگری کی تصدیق نہ ہونے پر انہیں نااہل قرار دیتے یوئے ان کے حلقے میں فوری طور پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا ہے۔

تبصرے (4) بند ہیں

Naveed Shakur Sep 09, 2014 01:03pm
کم از کم اپنی عمر اور داڑھی کا ھی خیال کر لیتے.
ھر لال Sep 09, 2014 03:22pm
ا یسا کما ل کرنے سے پھلے ، پا کستا ن کے با رے مین زرؤر سو چتے............ !!!
Tanveer Sep 09, 2014 04:36pm
@Naveed Shakur: correct kaha k molana ko apni darhee ka khayal rakhna chayee tha k sunat rakh ker kya ker raha ha
عزیزامین Sep 10, 2014 02:59am
یہ ایک اچھی ویب سائٹ ہے