لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں جاری پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنوں کے خلاف دائر ایک درخواست کو سماعت کے لیے منظور کرلیا ہے۔

یہ درخواست ایڈوکیٹ اے کے ڈوگر کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں انہوں نے عدالت سے اپیل کی تھی کہ وہ دونوں جماعتوں کے اسلام آباد کے ریڈ زون میں غیر قانونی دھرنوں کو ختم کروائے۔

انہوں نے ساتھ ہی یہ مطالبہ بھی کیا تھا کہ عدالت پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور پی اے ٹی کے چیف ڈاکٹر طاہر القادری کے خلاف قانونی کارروائی بھی کرے۔

جسٹس اعجاز الحسن کی سربراہ میں تین رکنی بنچ اس درخواست کی سماعت کل جمعہ کے روز کرے گا۔

اس سے قبل اگست میں عدالت نے پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کو 'آزادی' اور 'انقلاب' مارچ سے روک دیا تھا۔

آزادی اور انقلاب مارچ کے خلاف یہ فیصلہ عدالت نے ایک شہری کی جانب سے دائر کردہ درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا تھا۔

درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ طاہر القادری اور عمران خان کے مطالبات غیر آئینی ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں