سیلاب سے ہلاکتیں، لواحقین کیلئے 10 لاکھ روپے امداد کا اعلان

اپ ڈیٹ 11 ستمبر 2014
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف—۔فائل فوٹو
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف—۔فائل فوٹو

راولہ کوٹ: وزیراعظم نواز شریف نے آزادکشمیرحکومت کومتاثرین کےنقصانات کاجائزہ لینےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو دس لاکھ روپے فی کس امداد دی جائے گی۔

راولہ کوٹ میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بارشوں کےباعث ہلاکتوں پرافسوس ہے اور سیلاب کے متاثرین کی مشکلات دورکرنےکےلیے ہرممکن تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کودی جانےوالی رقم معاوضہ نہیں مدد ہے۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت منفی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا، دنیا کہیں سے کہیں پہنچ گئی ہے اور ہم دھرنوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دھرنوں سےفرصت مل جائےتو مظفرآباد آئیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد سے مظفرآباد ٹرین چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پم آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دیں گے۔

'گو نواز گو'

ایک موقع پر وزیراعظم کے خطاب کا تسلسل اُس وقت ٹوٹا جب ہجوم میں شامل کچھ افراد نے ‘گو نواز گو’ کے نعرے لگانے شروع کر دیے، تاہم وزیراعظم نے اپنا خطاب جاری رکھا۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ساتھ صاحب حیثیت لوگوں کو بھی سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کرنی چاہیے۔

تبصرے (0) بند ہیں