چیمپیئنز لیگ ٹی ٹوئنٹی، لاہور لائنز کو 72 رنز سے شکست

اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2014
لاہور لائنز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔۔ فوٹو ۔۔بشکریہ بی سی سی آئی
لاہور لائنز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ۔۔ فوٹو ۔۔بشکریہ بی سی سی آئی

رائے پور: چیمپیئنز لیگ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ گروپ کے میچ میں نیوزی لینڈ کی ناردرن ڈسٹرکٹس نے پاکستان کی لاہور لائنز کو 72 رنز سے شکست دے دی۔

ٹورنمنٹ کا تیسرا میچ رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

لاہور لائنز کے کپتان محمد حفیظ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ ان کے حق میں بہتر ثابت نہ ہوا۔

ناردرن ڈسٹرکٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز بنائے، جس میں ڈینئیل فلین نے 30 گنیدوں پر 53 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے جبکہ بی جے والنگ نے 37 گیندوں پر 53 رنز اسکور کیے جس میں 1 چھکا اور 7 چوکے شامل تھے۔

ناردرن ڈسٹرکٹس کی اننگز میں ڈینئیل ہارز 13 گیندوں پر 20 رنز، اسکاٹ اسٹائرس 10 گیندوں پر 14، کین ویلیم سن 18 گیندوں پر 14 رنز، انتون پاول 10 گیندوں پر 9رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈریل جوزف میچل ایک رنز اور اسکاٹ کسٹوفر دو رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

لاہور لائنز کی جانب سے عزیز چیمہ نے 4 اوورز میں 35 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں، آصف رضا نے 3 اوورز میں 14 رنز دے کر ایک وکٹ، عدنان رسول نے 3 اوورز میں 29 رنز دے کر ایک وکٹ اور محمد حفیظ نے 4 اوورز میں 35 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

لاہور لائنز کی اننگز میں 10کھلاڑی دوھرے ہندسوں میں بھی داخل نہ ہو سکے اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 98 رنز کے مجموعے پر آؤٹ ہو گئی۔

لائنز کے سعد ندیم نے سب سے زیادہ 40 گیندوں پر 58 رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے ان کو بولٹ نے رن آؤٹ کیا۔

ناصر جمشید نے 6 گیندوں پر 5رنز، احمد شہزاد نے 6 گیندوں پر 2رنز، کپتان محمد حفیظ نے 5 گیندوں پر 5 رنز، عمر صدیق نے 7 گیندوں پر 3رنز، عمر اکمل نے 4 گیندوں پر ایک رنز، آصف رضا نے 17 گیندوں پر 5 رنز، وہاب ریاض نے 5گیندوں پر 2 رنز، عمران علی نے 11 گیندوں پر 8رنز، عدنان رسول نے 5 گیندوں پر 4رنز اور اعزاز چیمہ نے 2 گیندوں پر 2 رنز بنائے۔


پوائنٹس ٹیبل


اس میچ میں کامیابی کے بعد ناردن ڈسٹرکٹس پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر آ گئی ہے جس نے دو میچ کھیل کر دونوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور اس کے مجموعی پوائنٹس 8 ہو گئے ہیں۔

دوسرے نمبر پر لاہور لائنز ہے جس نے 2 میچ کھیل کر ایک میں ممبئی انڈینز کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی اور اس کے پوائنٹس 4 ہیں۔

ممبئی انڈینز اور سدرن ایکسپریس نے ابھی تک ایک ایک میچ کھیلا ہے جس میں ان دونوں کو شکست ہوئی ہے اس لیے پوائنٹس ٹیبل پر ان کے پوائنٹس کا آغاز نہیں ہو سکا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں