سیلاب کا زور برقرار، سیکڑوں دیہات زیرِ آب

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2014

صوبہ پنجاب میں تباہی پھیلانے کے بعد سیلابی ریلا اب دریائے سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے، جہاں گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ملک میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لینے والے فلڈ کمیشن کا کہنا ہے منگل کی شام تک دریائے سندھ میں گڈو بیراج کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کا امکان ہے۔

صوبائی انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کے اہلکار بھی امدادی کامیوں میں حصہ لے رہے ہیں اور متاثرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں — اے ایف پی فوٹو

فلڈ کمیشن کے مطابق اس وقت منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ بلند ترین سطح پر موجود ہے — اے ایف پی فوٹو

گذشتہ ہفتے ہونے والی طوفانی بارشوں کے بعد دریائے چناب میں شدید سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے جس سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں حالات بہت خراب ہیں اور وسیع رقبہ زیرِ آب آ چکا ہے —  اے ایف پی فوٹو

رواں سال شدید مون سون بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دو ملین سے تجاوز کرچکی ہے، جبکہ مختلف حادثات میں سیکٹروں افراد ہلاک ہوئے ہیں —  اے ایف پی فوٹو

فوج نے سیلاب کے متاثرین کو علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ملتان اور مظفر گڑھ میں میڈیکل کیمپ بھی قائم کیے ہیں —  اے ایف پی فوٹو

خیال رہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب اور آزاد کشمیر میں رواں سالہ مون سون کی شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے —  اے ایف پی فوٹو

اس سے قبل جمعے کی دوپہر ہیڈ محمد والا پل کے ساتھ موجود پشتے میں دو بڑے شگاف ڈالے گئے تھے اور صورتحال میں بہتری نہ آنے پر ملتان شہر کو سیلاب سے بچانے کے لیے دوسرا پشتہ بھی شیر شاہ پل کے قریب دو مقامات پر توڑ دیا گیا تھا — اے ایف پی فوٹو

پاک فوج نے ملتان اور مظفر گڑھ میں سیلاب سے متاثر ہونے والے علاقوں میں ریسیکو آپریشن کرتے ہوئے اب تک تین ہزار کے قریب افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے —  اے ایف پی فوٹو