راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں طالبان عسکریت پسند کے حملوں کی صلاحیت ختم کر دی گئی ہے۔

پیر کو برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی اردو ویب سائٹ پر شائع رپورٹ کے مطابق فوج کے ترجمان عاصم باجوہ نے کہا کہ طالبان کی دوسرے درجےکی قیادت ماری اور گرفتارکی جاچکی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن سے ان عسکریت پسندوں کو بہت بڑا دھچکہ پہنچا ہے اور اب طالبان کاکوئی مضبوط ٹھکانہ نہیں رہا۔

انہوں نے کہا کہ فضل اللہ اوراسکی کابینہ کےارکان افغانستان کےعلاقے کنڑ میں ہیں، فضل اللہ اور دیگر آپریشن ضربِ عضب شروع ہونے سے قبل فرارہوگئے تھے۔

عاصم باجوہ نے کہا کہ ہم نے افغان حکومت سے فضل اللہ اور دیگر کی حوالگی کیلیے بار ہا درخواست کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان میں آپریشن کامیابی سےجاری ہے، لیکن اس کے مکمل ہونے کے حوالے سے حتمی ڈیڈلائن نہیں دے سکتے۔

ایک سوال کے جواب میں میجر جنرل باجوہ نے کہا کہ فوج سیاست میں ملوث نہیں ہے اور نہ ہی ملک میں جاری سیاسی بحران میں کسی ایک فریق کی حمایت کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج کا شروع سےمؤقف ہے کہ مسئلہ سیاسی طریقےسےحل کیاجائے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Toofan Sep 16, 2014 12:11am
Aisa to ek na ek din hona hi tha. Aakhir kab tak hum baith kar apni hamwatnon ko jan ba haq hote hue dekhte. Yeh Allah ka fazal hai ke dehshatgardon main hamlon ki salahiyat nahin rahi. Ab woh din itni door nahin jitni operation shoro hone se pehle dikhti thi. Yeh khabar hamare mulk ke lye waqee achhi khabar hai kyon ke hawaon main bahut jald barood ki boo ki jagah pholon ki boo phelni wali hai aur awaz bhi panchion ki hogi na bombon ki.