انسانیت کیلئے کام پر جارج کلونی کو اعزاز

16 ستمبر 2014
ہالی وڈ اداکار جارج کلونی اپنی منگیتر امل علام الدین کے ہمراہ اٹلی فیسٹیول میں شریک ہیں — اے ایف پی فوٹو
ہالی وڈ اداکار جارج کلونی اپنی منگیتر امل علام الدین کے ہمراہ اٹلی فیسٹیول میں شریک ہیں — اے ایف پی فوٹو

لاس اینجلس: ہالی وڈ اسٹار جارج کلونی کو ان کے آن اور آف سکرین خدمات پر گولڈن گلوبز کے موقع پر سیسل بی ڈی مائل ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

ہالی وڈ فارن پریس ایسوسی ایشن جو اس ایوارڈ کا فیصلہ کرتی ہے، کا کہنا ہے کہ جارج کلونی کو منتخب کرنے کی وجہ انسانیت کے لئے ان کا کام ہے، خاص طور پر دارفور میں قتل عام کے خلاف آواز اٹھانا۔

یہ ایوارڈ ایسی مشہور شخصیت کو دیا جاتا ہے جس نے انٹرٹینمنٹ صنعت پر اثرات مرتب کئے ہوں اور جارج کلونی کو یہ اعزاز دینے کے لیے تقریب گیارہ جنوری کو ہوگی۔

53 سالہ کلونی جلد لبنانی نژاد برطانوی شہری امل علام الدین سے شادی کرنے والے ہیں جبکہ وہ اب تک تین بار گولڈن گلوبز ایوارڈ بھی جیت چکے ہیں اور چار بار فلموں اور مقبول ڈرامے ای آر کے لیے نامزد بھی کئے جا چکے ہیں۔

دو مرتبہ آسکر اپنے نام کرنے والے امریکی اداکار جارج کلونی نے 1989 میں اداکارہ ٹالیا بال سام سے شادی کی تھی جو کامیاب نہ ہوسکی اور 1993 میں علیحدگی ہوگئی۔

تبصرے (0) بند ہیں