'نیند میں دماغ زیادہ متحرک'

اپ ڈیٹ 16 ستمبر 2014
فوٹو رائٹرز
فوٹو رائٹرز

نیویارک : کیا آپ کو معلوم ہے کہ جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو ہمارے دماغ بہت زیادہ ہوشیار ہو جاتے ہیں اور ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کے دوران تو ہم الفاظ کو شناخت اور مختلف کیٹگریز میں تقسیم بھی کرپاتے ہیں۔

یہ تحقیق فرانس میں کی گئی ہے۔

پیرس کے ایکولے نورمالے سپریور کی تحقیق کے مطابق نیند کے دوران ہمارے دماغ زیادہ متحرک ہوجاتے ہیں اور جب ہم سو رہے ہوتے ہیں تو ہمارے دماغ کے حصے ہمارے اردگرد کے حالات کا تجزیہ کرتے ہیں اور ان کے حوالے سے ردعمل کی حکمت عملی طے کرتے ہیں۔

تحقیق کے لیے محققین نے اٹھارہ مرد و خواتین کی دماغی سرگرمیوں کو ای ای جی میں الفاظ یاد کرنے کے ایک ٹاسک کو ان کے جاگنے اور سونے کے دوران ریکارڈ کیا۔

جس سے معلوم ہوا کہ جس طرح لوگ جاگتے ہوئے الفاظ یاد رکھتے ہیں اسی طرح نیند میں بھی ان کا دماغ یہ کام اسی طریقے سے بہترین انداز میں کرتا ہے۔

تاہم فرق صرف یہ پڑتا ہے کہ دماغ کو الفاظ کی کیٹگریز بنانے کے لیے نیند کی حالت میں جاگنے کے مقابلے میں تین گنا زیادہ وقت لگتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں