ڈی کیپریو یو این کے امن سفیر مقرر

16 ستمبر 2014
ہولی وڈ سٹار لینارڈو ڈی کیپریو ,  اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔
ہولی وڈ سٹار لینارڈو ڈی کیپریو , اے ایف پی فوٹو۔۔۔۔

اقوام متحدہ: سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر عالمی کوششوں کی تشہیر کے لئے ہولی وڈ سٹار لینارڈو ڈی کیپریو کو 'اقوام متحدہ کا سفیر برائے امن 'مقرر کر دیا۔

بان نے منگل کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ امریکی سٹار 'ناصرف دنیا کے ٹاپ اداکاروں میں سے ایک ہیں' بلکہ 'وہ طویل عرصہ سے ماحولیاتی مہمات سے بھی وابستہ رہے ہیں'۔

ڈی کیپریو نے 1998 میں دنیا کے آخری جنگلات کی تشہیر اور تحفظ کے مشن پر مبنی ایک فاؤنڈیشن قائم کی تھی۔

بان نے بتایا کہ ڈی کیپریو اگلے منگل ماحول کے حوالے سے ایک اجلاس میں شریک 120 کے قریب عالمی رہنماؤں سے خطاب کریں گے۔

ڈی کیپریو نے سفیر بننے کو ایک اعزاز قرار دیا۔39 سالہ سٹار دیگر 11 عالمی شخصیات کے ہمراہ بطور امن سفیر اقوام متحدہ کے لئے کام کریں گے۔

ان گیارہ شخصیات میں سٹیوی ونڈر، مائیکل ڈگلس، جارج کلونی، برازیلن مصنف پاؤلو کویلو اور ڈینئل بیرن بوئم شامل ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں