کوئٹہ: پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ایف سی کے انسپیکٹر جنرل میجر جنرل محمد اعجاز شاہد کا کہنا ہے کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے نیم فوجی دستے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں۔

گزشتہ روز منگل کو سیکیورٹی کے حوالے سے منعقدہ ایک کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے میں ایف سی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔

کانفرنس میں ایف سی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے سینیئر افسران نے شرکت کی جس میں ژوب ڈویژن میں صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

کانفرنس میں شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب کے بلوچستان میں ممکنہ اثرات پر بھی غور کیا گیا۔

اس موقع سینیئر سیکیورٹی حکام نے کانفرنس کے شرکاء کو امن و امان کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

دورانِ بریفنگ بتایا گیا کہ شدت پسندوں کی ممکنہ روک تھام کے لیے چمن میں افغان سرحد اور قبائلی علاقوں کے قریب سرحدی علاقے پر سیکیورٹی کو مزید سخت کیا گیا ہے۔

میجر جنرل راشید نے تعاون اور خفیہ ایجنسیوں کے درمیان معلومات کے تبادلے میں اضافے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایف سی صوبے میں امن کی بحالی اور صورتحال کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں