کراچی،پولیس کا آپریشن،7مبینہ دہشت گرد ہلاک

اپ ڈیٹ 17 ستمبر 2014
آپریشن 10 مبینہ دشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔فوٹو۔بشکریہ ایس ایس پی راؤ انوار فیس بک اکاونٹ
آپریشن 10 مبینہ دشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔فوٹو۔بشکریہ ایس ایس پی راؤ انوار فیس بک اکاونٹ
فوٹو ۔۔۔ بشکریہ راؤ انوار فیس بک اکاونٹ
فوٹو ۔۔۔ بشکریہ راؤ انوار فیس بک اکاونٹ

کراچی: سندھ کے دارالحکومت کراچی میں سپر ہائی وے پر افغان بستی میں پولیس نے آپریشن کیا ہے جس میں سات مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے کہا ہے کہ علاقے کے داخلی اور خارجی راستے بند کر دیئے گئے تھے جبکہ علاقے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

راؤ انوار کا کہنا تھا کہ افغان بستی میں 10دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے

ان کا کہنا تھا کہ 7دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا البتہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

ڈان نیوز کے مطابق آپریشن کالعدم تنظیموں کے کارندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق آپریشن کے دوران متعدد بار دھماکے بھی سنائی دیئے۔

پولیس آپریشن شروع ہونے کے بعد 5 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے جبکہ بعد ازاں مزید 2 کے مارے جانے پر مجموعی تعداد ہلاک شدگان کی تعداد سات ہو گئی البتہ پولیس اہلکاروں کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ڈان نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی عمر 32 سے 50 سال کے درمیان تھیں۔

افغان بستی میں داخل ہونے کے بعد پولیس کی جانب سے یہ موقف سامنے آیا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

آپریشن کے دوران افغان بستی کے ایک گھر میں دھماکا بھی سنا گیا جس کے بعد اس علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا۔

پولیس نے کارروائی سے قبل ہی علاقے میں تمام کاروباری مراکز بند کروا دیئے تھے جبکہ اہل علاقہ کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی تھی۔

یاد رہے کہ پولیس کی جانب سے افغان بستی اور اعظم بستی میں آپریشن کیے جاتے رہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں