لاہور: انسدادِ ہشت گردی کی خصوصی عدالت نے آج جمعہ کے روز پاکستان مسلم لیگ نون کے کارکن گلو بٹ کو پولیس پر حملے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔

فردِ جرم میں گلو بٹ پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے دوران پولیس پر ڈنڈوں سے حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

حالانکہ شیر لاہور کے نام سے مشہور گلو بٹ کو ٹی وی چینلز کی فوٹیج میں 17 جون کو لاہور کے ماڈل ٹاؤن علاقے میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں اور پولیس کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران گاڑیوں کے شیشے توڑتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔

گلّو بٹ کو اس وقت ٹی وی چینلوں پر اس فوٹیج کے بار بار نشر کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

جمعہ کے روز انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں گلو بٹ کو پیش کیا گیا جہاں جسٹس رائے ایوب خان نے ان پر فردِ جرم عائد کی۔

اس سے قبل گزشتہ ماہ 15 اگست کو عدالت نے سانحہ ماڈل میں تھوڑ پھوڑ کے مرکزی ملزم گلو بٹ کو چار لاکھ روپے کی ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

یاد رہے کہ سترہ جون کو لاہور میں پیش آنے والے اس واقعہ میں پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں سمیت 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں