عراق:دھماکوں اورخودکش حملوں میں 22افرادہلاک

19 ستمبر 2014
کرکوک میں موٹر سائیکل میں نصب بم سے دھماکا کیا گیا ۔۔۔ فوٹو ۔۔۔ اے ایف پی
کرکوک میں موٹر سائیکل میں نصب بم سے دھماکا کیا گیا ۔۔۔ فوٹو ۔۔۔ اے ایف پی
کرادا میں ہونے والے والے کار بم حملے میں 8 افراد ہلاک ہوئے ۔۔۔ فوٹو ۔۔۔ اے ایف پی
کرادا میں ہونے والے والے کار بم حملے میں 8 افراد ہلاک ہوئے ۔۔۔ فوٹو ۔۔۔ اے ایف پی

بغداد: عراق میں دھماکوں اور خود کش حملوں میں 22 افراد ہلاک ہو گئے۔

سیکیورٹی حکام اور طبی عملے کے مطابق دارالحکومت کے قریب کی جانے والی بمباری اور شمالی شہر کرکوک میں ہونے والے دھماکوں میں ہلاکتیں ہوئیں۔

یہ حملے اس وقت کیے گئے ہیں جب سیکیورٹی فورسز، شیعہ ملیشیا اور سنی قبائل کی جانب سے اپنے علاقے کا کنٹرول داعش (الدولۃ الاسلامی) سے واپس حاصل کرنے کے لیے جاری لڑائی کے دوران کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ داعش نے رواں برس عراق کے وسیع رقبے پر قبضہ کرکے جون میں خلافت کے قیام کا اعلان کیا تھا۔

بغداد میں کرادا کے علاقے میں کار بم حملہ کیا گیا جس میں 8 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 20 سے زائد زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

دارالحکومت میں ہی بایہ کے علاقے میں سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے 4 افراد کی ہلاکت ہوئے اس دھماکے میں 11 افراد زخمی بھی ہوئے۔

بغداد کے جنوب میں بھی ایک کار بم حملہ کیا گیا محمدیہ کے علاقے میں مرکزی بازار میں ہونے والے دھماکے میں 2 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔

ملک کے شمال میں واقع کرکوک شہر میں ایک موٹر سائیکل پر نصب بم سے دھماکہ کیا گیا جس میں 8 افراد ہلاک اور 13 زخمی ہوئے۔

یاد رہے کہ جمعرات کے روز بھی شمالی بغداد میں خود کش حملے اور فوج کی شیلنگ سے 28 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے تھے۔

شیلنگ کے حوالے سے سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ یہ حملے انٹیلی جنس اطکاعات پر کیے گئے جبکہ ان حملوں میں عسکریت پسندوں کے سینئر رہنما ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ امریکا کی جانب سے داعش کے خلاف گزشتہ 5 ہفتوں سے فضائی حملے بھی جاری ہیں جبکہ فرانس نے بھی داعش کے خلاف لڑائی میں شریک ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں