کشمیری رہنماؤں کا اسکاٹ لینڈ طرز کے ریفرنڈم کا مطالبہ

سید عبدالرحمن گیلانی  طلبہ کے ساتھ کشمیر میں احتجاج کے دوران، اے پی فائل فوٹو۔۔۔
سید عبدالرحمن گیلانی طلبہ کے ساتھ کشمیر میں احتجاج کے دوران، اے پی فائل فوٹو۔۔۔
اے ایف پی فائل فوٹو۔۔۔۔
اے ایف پی فائل فوٹو۔۔۔۔

سری نگر: ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے معروف رہنما نے جمعہ کو نئی دہلی پر اسکاٹ لینڈ طرز کا ریفرنڈم ہمالیائی خطے میں بھی کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کشمیری رہنما سید عبدالرحمن گیلانی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اسکاٹ لینڈ ریفرنڈم جس میں 55 فیصد اکثریتی ووٹروں نے آزادی کو مسترد کر دیا اس سے پتہ چلتا ہے کہ ' برطانیہ میں جمہوری کردار بہت زیادہ زندہ ہے '۔

انہوں نے کہا کہ ' آزادی منتخب کرنا بنیادی حق ہے جو کسی قوم سے چھینا نہیں جانا چاہیے جیسا کہ ہندوستان نے گزشتہ چھ دہائیوں سے کشمیر میں کیا ہے یہ غیر انسانی فعل ہے ' ۔

گیلانی نے مزید کہا کہ ' ہندوستان کو برطانیہ سے سیکھنا چاہیے اور کشمیر کو بھی حق خود ارادیت حاصل ہونا چاہیے ' ۔

دوسری جانب ہندوستانی اخبارات کا کہنا تھا کہ نئی دہلی فکر مند ہے کہ اگر اسکاؤٹش ووٹ علیحدگی کے حق میں جاتے ہیں تو یہ کشمیر اور شمال مشرق میں آزادی کی تحریکوں کے لئے ایندھن کا کام کرے گا۔

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں حزب اللہ مجاہدین کے رہنما عزیر احمد غزالی نے بھی برطانیہ کو اسکاٹ لینڈ میں ووٹروں کو ان کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لئے اجازت دینے کے برطانیہ کے اقدام کو سراہا ہے۔

' غزالی نے اے ایف پی کو بتایا کہ برطانیہ نے ریفرنڈم کا انعقاد کر کے ثابت کر دیا کہ وہ ایک عظیم جمہوری ملک ہے ' ۔

انہوں نے کہا کہ ' برطانیہ کا یہ ریفرنڈم کشمیر کی تحریک آزادی کے لئے ایک رول ماڈل ہو گا ' ۔

جماعت اسلامی کشمیر چیپٹر کے سربراہ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ' ہندوستان کو جمہوری ملک ہونے کا دعوٰی نہیں کرنا چاہیے کیونکہ وہ عوام کی رائے کا احترام نہیں کرتا ' ۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں