پشاور: پشاور میں مسلم لیگ نواز کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کنونشن میں جوش خطابت میں پارٹی کے صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے ’گو نواز گو‘ کے نعرے لگادیئے۔

ڈان نیوز کے مطابق تقریب میں بدنظمی دیکھنے میں آئی جبکہ کارکنوں کو آپس میں الجھتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے کارکنوں کو باربار اسٹیج کے قریب راستہ خالی کرنے کی ہدایت کے باوجود کارکنوں نے اسٹیج نہیں چھوڑا۔

استحکام پاکستان کنونشن میں وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام اور صوبائی صدر پیر صابر شاہ نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں