نئی دہلی: ہندوستان نے ہفتے کے روز پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کشمیر سے متعلق بیان کو ’حقیقت سے بہت دور‘ قرار دیا۔

پچیس سالہ بلاول بھٹو نے جمعے کو ملتان میں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی پارٹی پورے کشمیر کو واپس حاصل کرے گی کیوں کہ دیگر صوبوں کی طرح یہ بھی پاکستان کا حصہ ہے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا کے مطابق نئی دہلی نے ملک کی سالمیت اور اتحاد کی بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

ہندوستان وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا کہ ہم آگے دیکھنا چاہتے ہیں تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہماری سرحدوں میں کوئی تبدیلی آنے والی ہے۔ ہم واضح کرچکے ہیں کہ ہندوستان کے اتحاد اور سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات حقیقت سے بہت دور ہیں اور ہمیں پچھلی صدی میں دھکیل دیتے ہیں۔

بلاول نے کہا: میں پورا کشمیر واپس حاصل کروں گا اور اس کا ایک بھی انچ نہیں چھوڑوں گا کیوں کہ دیگر صوبوں کی طرح یہ بھی پاکستان کا حصہ ہے۔

اس بیان کے موقع پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور یوسف رضا گیلانی بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

تبصرے (3) بند ہیں

kamran Sep 21, 2014 12:08pm
App hamara mulk barbad nehi kar sakty
kamran Sep 21, 2014 12:13pm
imran khan or qadri sahab ka sirf ak hi aejanda hai is mulk ko barbad karna agar ye itny hi sachy hain to apni puri family ko bhe sath le kar bethein phir sochna parega k in ki koi problem ka solution nikala jae
راضیہ سید Sep 23, 2014 03:38pm
بلاول بھٹو زرداری کے خطاب کو جب بھی سنا جائے تو اس مٰیں انکے نانا اور والدہ کی ایک جھلک نظر آتی ہے ۔ حالانکہ وہ سیاست کے میدان میں نو آموز ہیں لیکن کیونکہ ان کا تعلق سیاسی گھرانے سے ہے اور ساتھ ہی وہ آج کل کے نوجوانوں کے پسندید ہ ترین سوشل میڈیا کی طاقت سے نہ صرف واقف ہیں بلکہ اسکا استعمال بھی بہتر جانتے ہیں ، کشمیر پر انکے موقف سے اور پنجاب کے بارے میں ان کے نعرے مرسیوں مرسیوں پنجاب نہ ڈیوسو نے پیپلز پارٹی کو ایک بار پھر سے لائم لائٹ میں آنے میں مدد دی ہے ، اور اس سے انکو خود ایک سیاسی ایجنڈا بھی ملا ہے ، پیپلز پارٹی کی سایست زیادہ تر سندھ کے گرد گھومتی رہی اب پنجاب کے نعرے سے پنجاب کے لوگوں میں بھی کسی حد تک خوشی کی لہر دوڑے گی وہیں پر ن لیگ جسے سمجھا ہی پنجاب کی جماعت جاتا ہے وہ بھی کسی حد تک بے سکون ہو سکتی ہے ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔