اسکینڈل کوئین وینا ملک اور اسد بشیر خٹک کے گھر ننھے مہمان نے آنکھ کھول لی، بیٹے کی پیدائش پر دونوں خوشی سے پھولے نہیں سما رہے۔

جوڑے نے اپنے بیٹے کا نام ابرام خان خٹک رکھا ہے مگر زیادہ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ ننھا بچہ ابھی سے سوشل میڈیا کے جادو کا شکار ہوگیا ہے۔

جی ہاں منگل کو وینا ملک نے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان ٹوئیٹر کے ذریعے کیا اور اسی روز ابرام خان نے ٹوئیٹر اکاﺅنٹ بناکر اس پر پیغامات بھی بھیجنا شروع کردیئے۔

اب وہ یہ کیسے کررہا ہے اس کا تو بس یہی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کے والدین اپنے بیٹے کو ابھی سے ٹوئیٹر کے ذریعے دنیا میں اپنا نام بناتے دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان پیغامات کو دیکھ کر نہیں لگتا کہ یہ ننھا ابرام خان پیدائش کے پہلے دن سے ہی سوشل میڈیا کا دیوانہ ہوچکا ہے۔

بشکریہ زی نیوز

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Zain Sep 24, 2014 06:26pm
Cheap publicity stunts :D