بولی وڈ سٹار شاہ رخ خان نے ہریتک روشن کے چیلنج کا جواب دیتے ہوئے اپنی ایکسرسائز کی وڈیو جاری کر دی۔

انیس ستمبر کو ہریتک نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے شاہ رخ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا تھا کہ سب لوگ جاننا چاتے ہیں کہ وہ پیٹ کے مسلز بنانے کی اپنی پسندیدہ ایکسرسائز کی تصویر جاری کریں۔

اب شاہ رخ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ باڈی بلڈنگ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ویڈیو کے آخر میں ان کے ایٹ پیک ایبس بھی نظر آ رہے ہیں۔شاہ رخ نے اپنی نئی آنے والی فلم'ہیپی نیو ائیر' کے لئے سخت مشقت سے خوبصورت جسم بنایا ہے۔

`video platformvideo managementvideo solutionsvideo player`

وڈیو میں شاہ رخ کے علاوہ فرح خان اور ان کے ٹرینر پراشانت بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ 41 سیکنڈز کی اس وڈیو میں بولی وڈ سٹار ویٹ اور کارڈیو ایکسرسائز کر رہے ہیں۔

وڈیو کے آخر میں وہ ہریتک کو کہہ رہے ہیں کہ میں نے اس وڈیو کے ذریعے چیلنج کا جواب دے دیا ہے۔

بشکریہ ہندوستان ٹائمز

تبصرے (0) بند ہیں