کراچی: پاکستان کرکٹ حکام نے مشکوک باؤلنگ ایکشن کے حوالے سے کریک ڈاؤن شروع کرتے ہوئے 16 ڈومیسٹک باؤلرز کو معطل کر دیا۔

یہ اقدام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے پاکستان کے سٹار آف سپنر سعید اجمل کے خلاف باؤلنگ ایکشن درست ہونے تک پابندی لگانے کے بعد سامنے آیا۔

اجمل پر رواں مہینے اس وقت پابندی لگائی گئی جب بائیو مکینک ٹیسٹ میں ان کی کہنی میں باؤلنگ کے دوران 15 ڈگری سے کہیں زیادہ 43 ڈگری تک خم پایا گیا۔

اجمل پر پابندی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو شدید دھچکا دیا جس نے مزید عالمی شرمندگی سے بچنے کے لئے ڈومیسٹک کرکٹ میں مشکوک باؤلر ز کے خلاف ایکشن کا فیصلہ کیا۔

پی سی بی ڈائریکٹر انتخاب عالم نے جمعرات کو صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ رواں کرکٹ سیزن میں 29 باؤلرز کے مشکوک ایکشن رپورٹ ہوئے تھے جن میں سے نصف کی رپورٹنگ دو مرتبہ ہوئی، لہذا ہم نے سولہ کے قریب باؤلرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے روک دیا'۔

'یہ تمام باؤلرز نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جائیں گے تاکہ ان کے ایکشن درست کیے جا سکیں'۔

اس مسئلہ کو حل کرنے کے لئے پی سی بی نے رواں مہینے لاہور میں خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد پچھلے سات سالوں سے غیر فعال اپنی بائی مکینک لیب کو دوبارہ متحرک کیا ہے۔

خیال رہے کہ اجمل ساتویں پاکستانی کھلاڑی ہیں جن کا انٹرنیشنل کرکٹ میں باؤلنگ ایکشن مشکوک رپورٹ ہوا۔

ماضی میں شاہد آفریدی، شبیر احمد، محمد حفیظ، ریاض آفریدی، شعیب ملک اور شعیب اختر بھی ایکشن بھی رپورٹ ہو چکا ہے۔

حتی کہ پاکستان نے اجمل کے متبادل جن دو سپنرز عاطف مقبول اور عدنان رسول کو طلب کیا تھا ، وہ بھی اس حوالے سے رپورٹ ہو چکے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں