مودی کا امریکا میں ہندوستانیوں کی جانب سے شاندار استقبال

اپ ڈیٹ 30 ستمبر 2014
۔—رائٹرز فوٹو۔
۔—رائٹرز فوٹو۔
۔—رائٹرز فوٹو۔
۔—رائٹرز فوٹو۔
۔—رائٹرز فوٹو۔
۔—رائٹرز فوٹو۔

نیو یارک: ہندوستانی وزیراعظم کا اتوار کے روز امریکا میں مقیم ہندوستانی برادری کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا، جہاں نریندر مودی نے ہندوستان کو دنیا کی اہم طاقت بنانے کے عزم پر زور دیا۔

نیو یارک کے میڈیسن سکوائر پر تقریباً 18500 کے قریب ہندوستانی نژاد افراد وزیراعظم کے استقبال کے لیے جمع ہوئے تھے۔

اس موقع پر انہوں نے امریکا میں مقیم ہندوستانی افراد کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ’ ایک وقت ایسا تھا جب ہمارے بارے میں کہا جاتا تھا کہ ہم سپیروں کا ملک ہیں۔‘

انہوں نے کہا: ’ ہمارے لوگ سانپوں سے کھیلا کرتے ہوں گے لیکن اب وہ (کمپیوٹر کے) ماؤس سے کھیلتے ہیں جس سے پوری دنیا چلتی ہے۔‘

مودی نے اس موقع پر ہندوستانی نژاد افراد کے لیے لائف ٹائم ویزے اور امریکی شہریوں کے لیے آمد پر ویزے کا وعدہ کیا۔

مودی نے کہا کہ انہوں نے آج تک کسی ہندوستانی رہنما کا امریکا میں ایسا استقبال نہیں دیکھا۔ ’میں آپ کا قرض آپ کے خوابوں کا ہندوستان بناکر چکاؤں گا۔‘

نوجوانی میں چائے فروش ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’لوگ بڑے بڑے وژن کی بات کرتے ہیں، ویسے میں یہاں چائے فروخت کرتے ہوئے پہنچا ہوں۔‘

مودی جو اپنے بغیر نوٹس لیے ہندی میں تقریر کررہے تھے، نے وعدہ کیا کہ وہ مزید بیت الخلا بنائیں گے اور دریائے گنگا کو صاف کریں گے۔

امریکی رہنماؤں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایشیا اکیسویں صدی میں حاوی ہوگا۔ ’کچھ لوگ کہتے ہیں کہ یہ ہندوستان کی صدی ہوگی، ہمارے اندر ایسا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔‘

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں