لارا، جے سوریا اور عبدالرزاق دوبارہ ایکشن میں

اپ ڈیٹ 29 ستمبر 2014
برائن لارا۔ فائل فوٹو رائٹرز
برائن لارا۔ فائل فوٹو رائٹرز

قطر: عیدالاضحیٰ کے موقع پر شائقین کرکٹ ایک بار پھر برائن لارا، راشد لطیف، سنتھ جے سوریا جیسے متعدد سپر اسٹار کو ایکشن میں دیکھ سکیں گے۔

چھ ستمبر کو عید کے موقع پر قطر میں ورلڈ الیون اور ایشیا الیون کے درمیان میچ کھیلا جائے گا جہاں ورلڈ الیون کی قیادت لارا اور ایشیا الیون کی باگ ڈور جے سوریا کے ہاتھ میں ہو گی۔

قطر کے ویسٹ اینڈ پارک میں کھیلے جانے والے میچ میں ورلڈ الیون کی ٹیم برینڈن ٹیلر، ہرشل گبز، رکی ویسلز، اویس شاہ، ڈیمین مارٹن، ریان ٹین ڈوئچے، سین اورن، ساجد محمود، سیمیول بدری، جیسن گلیسپی، کوری کولیمور اور جان ایمبیوری پر مشتمل ہو گی۔

دوسری جانب ایشیا الیون کی جانب سے عمران نذیر، مارون اتاپتو، آکاش چوپڑا، اینجلو پریرا، چمارا کپوگیدرا، عبدالرزاق، راشد لطیف، یاسر عرفات، محمد سمیع اور گورڈن گرینیج ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں