کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ایس پی سی آئی ڈی آپریشنز چوہدری صفدر پر حملہ کیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق یہ حملہ کراچی کے علاقے گارڈن میں ایکسپریس وے کے قریب کیا گیا جس میں وہ محفوظ رہے۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق چوہدری صفدر اس علاقے سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی۔

پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے میں ایک حملہ آور شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

زخمی حملہ آور کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم تاحال اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

تبصرے (0) بند ہیں