اسلام آباد : ایڈمرل ذکاء اللہ کو پاک بحریہ کے نئے سربراہ کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق صدر ممنون حسین نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی سفارش پر ایڈمرل ذکاء اللہ کو وائس ایڈمرل سے ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دے کر ان کی بطور نیول چیف تقرری کی منظوری دے دی۔

ترقی پانے والے ایڈمرل ذکاء اللہ سات اکتوبر سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

خیال رہے سن 2011ء میں ایڈمرل آصف کو نیول چیف تعینات کیا گیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں