مودی نے لگایا 'صاف ہندوستان' کا نعرہ

02 اکتوبر 2014

ہندوستان میں مہاتما گاندھی کے 145 ویں جنم دن کے موقع پر ’صاف ہندوستان‘ مہم کے تحت وزیر اعظم نریندرا مودی نے بذات خود جھاڑو لگا کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

اس مہم کا مقصد دنیا بھر کے سامنے ہندوستان کے بہتر تشخص کو اجاگر کرنا ہے جہاں انڈیا میں جگہ جگہ موجود گندگی کے ڈھیر اور کوڑا کرکٹ کے باعث دنیا بھر میں اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق 2 اکتوبر کو ہندوستان میں تحریک آزادی کے لیڈر موہن داس کرم چند گاندھی المعروف ’’مہاتما گاندھی‘‘ کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک گیر تعطیل منائی جارہی ہے — اے پی فوٹو

کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی مہاتما گاندھی کی  یادگار پر پھول ڈالتے ہوئے — اے پی فوٹو

واشنگٹن سے واپسی کے چند گھنٹوں بعد ہی پرعزم مودی جمعرات کو آستینیں چڑھا کر ہاتھ میں جھاڑو پکڑے نئی دہلی کی سڑکوں پر نکل آئے اور خود جھاڑو لگا کر ’باپو‘ کے جنم دن کے موقع پر منائے جانے والی عام تعطیل پر ’صاف ہندوستان‘ مہم کا افتتاح کیا — اے پی فوٹو

اس مہم کا مقصد دنیا بھر کے سامنے ہندوستان کے بہتر تشخص کو اجاگر کرنا ہے  — اے پی فوٹو

ایک رپورٹ کے مطابق تمام سرکاری دفاتر میں جھاڑو، ڈسٹر اور ردی کی ٹوکری بڑے پیمانے پر خریدے گئے ہیں  — اے پی فوٹو

دو اکتوبر مہاتما گاندھی کا یومِ پیدائش ہے، گاندھی صفائی اور حفظان صحت کا بہت خیال رکھتے تھے — اے پی فوٹو

مودی نے کہا کہ صاف ہندوستان کا خواب پورا ہو سکتا ہے، اگر ہم مریخ پر پہنچ سکتے ہیں تو اپنے گرد و نواح کو صاف کیوں نہیں کر سکتے — اے پی فوٹو

اس مرتبہ ملک بھر کے تقریباً 40 لاکھ سرکاری ملازمین اور سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے لاکھوں طالب علم رواں برس دو اکتوبر کو جھاڑو لے کر اپنے دفاتر اور اسکولوں کی صفائی کرتے نظر آئے — اے پی فوٹو

وزیر اعظم نریندر مودی نے اگلے پانچ سال کے دوران ملک کے ہر اسکول اور ہر گھر میں بیت الخلا کا وعدہ کیا ہے — اے پی فوٹو

ملک کے تمام بڑے اخبارات میں سرکاری اشتہارات دیے گئے ہیں، جس میں عام لوگوں سے بڑی تعداد میں باہر نکل کر اس مہم میں حصہ لینے کی اپیل کی گئی ہے — اے پی فوٹو

مودی نے کہا کہ عوامی سطح پر صفائی کا کام صرف صفائی کرنے والوں کی ذمے داری نہیں بلکہ اس کے لیے ہمیں اپنی ذہنیت تبدیل کرنے کی ضرورت ہے — اے پی فوٹو

تمام سرکاری ملازمین کو جمعرات کی صبح نو بجے تک دفتر پہنچنے کو کہا گیا، ان لوگوں کو سب سے پہلے صفائی کا عہد لینا ہے کہ سال میں کم سے کم 100 گھنٹے یعنی فی ہفتہ دو گھنٹے صفائی کے لیے دینے ہوں گے — اے پی فوٹو

اس مہم کے تحت عام تعطیل پر بھی بیشتر حکومتی دفاتر کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں اور انہیں آفس میں آ کر باتھ روم اور وہاں کی صفائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے — اے پی فوٹو