ایشین گیمز فائنل میں پاکستان کو انڈیا کے ہاتھوں شکست

02 اکتوبر 2014
ہندوستانی کھلاڑی کوٹھاجیت سنگھ گول اسکور کرنے کے بعدخوشیاں مناتے ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی
ہندوستانی کھلاڑی کوٹھاجیت سنگھ گول اسکور کرنے کے بعدخوشیاں مناتے ہوئے۔ فوٹو اے ایف پی
پاکستان کی جانب سے مھمد رضوان نے میچ کے شروع میں ہی گول اسکور کردیا تھا۔ فوٹو اے ایف پی
پاکستان کی جانب سے مھمد رضوان نے میچ کے شروع میں ہی گول اسکور کردیا تھا۔ فوٹو اے ایف پی

انچیون: ہندوستان نے پاکستان کو ایشین گیمز کے فائنل میں پینالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر ایشین چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

جمعرات کو کو ہونے والے سنسنی خیز مقابلے میں دونوںث ٹیموں نے ابتدا سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے گول پوسٹ پر حملے کیے۔

پاکستان کی جانب سے میچ کے تیسرے ہی منٹ میں محمد رضوان نے گول اسکور کر کے گرین شرٹس کو برتری دلائی جو پہلے ہاف تک برقرار رہی۔

دوسرے ہاف میں ہندوستان نے ہاف ختم ہونے سے محض دو منٹ قبل گول جر کے مقابلہ برابر کردیا، کوٹھاجیت سنگھ نے 28ویں منٹ میں گول اسکور کیا۔

کھیل کے بقیہ دو کوارٹرز میں دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی جان توڑ کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

مقررہ چار کوارٹرز میں مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر چلا گیا۔

پینالٹی شوٹ پر پاکستانی کھلاڑیوں کے ناقص کھیل کے باعث ہندوستان نے پاکستان کو 4-2 سے شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

اس میچ میں فتح کے ساتھ ہی ہندوستان نے 2016 کے ریو اولمپکس میں پہنچنے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔

پاکستان نے سیمی فائنل ملائیشیا کو پینالٹی شوٹ آؤٹ پر 5-6 سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ دوسری جانب انڈیا نے جنوبی کوریا کو 0-1 سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

آخری مرتبہ 1998 میں گولڈ میڈل جیتنے والی ہندوستانی ٹیم نے 12 برس کے بعد اس ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایشین گیمز کے فائنل میں آٹھ مرتبہ ایک دوسرے کے سامنے آئیں جہاں سات بار فتح نے گرین شرٹس کے قدم چومے۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں 1982 کے ایشین گیمز فائنل میں مدمقابل آئی تھیں جہاں انڈین ٹیم کو ہوم گراؤنڈ پر وزیر اعظم ایندرا گاندھی سمیت ہزاروں تماشائیوں کے سامنے 7-1 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ء1971، 78، 82 اور 1994 کا ورلڈ کپ جیتنے والی چار مرتبہ کی عالمی چیمپیئن پاکستانی ٹیم رواں سال ہونے والے ورلڈ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ھتھی اور یہ تاریخ میں پہلا موقع تھا جب پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت نہ کر سکی۔

تبصرے (0) بند ہیں