کیا کرنا پسند کریں گے سندباد کی طرح یہ 7 سفر؟

کیا کرنا پسند کریں گے سندباد کی طرح یہ 7 سفر؟


ماضی میں جانا کس کو پسند نہیں ہوتا مگر کیا آپ اس دور میں جانا پسند کریں گے جب لوگ سفر کے لیے بادبانی یا چپوﺅں والی کشتی کے ساتھ ساتھ مال بردار جہازوں کا استعمال کرتے تھے؟ اگر ہاں تو سند باد کی طرح کے یہ سات سفر آپ کی زندگی کو بدل کر رکھ دیں گے۔

مصر کی سیر کا منفرد انداز

فوٹو بشکریہ اسٹیم شپ سوڈان ویب سائٹ
فوٹو بشکریہ اسٹیم شپ سوڈان ویب سائٹ

پرہجوم بسوں کے ٹور کو بھول جائیں مصر کے آثار قدیمہ کا خزانے دیکھنے کا سب سے بہترین ذریعہ انیسویں صدی کی ایک کشتی بیلے ایپیکیو یا جسے اب سوڈان کے نام سے جانا جاتا ہے جو 1885 میں مصری بادشاہ کو بطور تحفہ ملی تھی۔

بھاپ سے چلنے والی اس کشتی کا سفر بہت مہنگا ہے جو دولت مند سیاح ہی کرسکتے ہیں مگر ان کی رقم فرعونوں کے تاریخی مقامات کو منفرد انداز سے دیکھنے سے وصول ہوجاتی ہے بلکہ انہیں تو ایسا محسوس ہونے لگتا ہے کہ وہ صدیوں پہلے کے ہی مصر میں پہنچ گئے ہیں۔

دریائے نیل کے پرفرحت نظاروں کے درمیان یہ سست رو سفر مہم جوئی کا شوق بھی پورا کرتا ہے خاص طور پر اہراموں کو لوٹنے کا خیالی پلاﺅ تو اس سفر کے دوران بہت مزیدار محسوس ہوتا ہے۔

مسیپسی اسٹیم بوٹ

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

دریائے مسیپسی میں درجنوں سیاحتی کشتیاں دوڑتی ہیں مگر اصل مزہ انیسویں صدی کے امریکن وکٹورین طرز کی اسٹیم بوٹ میں ہی سفر سے آتا ہے، اگرچہ یہ 1995 میں تعمیر ہوئی مگر اسے انیسویں صدی کی اسٹیم بوٹ کی شکل میں تعمیر کیا گیا ہے جو امریکی دل پر تیرتی ہے۔

اس میں سفر کے دوران ایسا ہی لگتا ہے کہ جیسے آپ دو صدیوں پہلے کے کسی انگلش گھر یا بار میں پہنچ گئے ہیں کیونکہ یہاں کا ماحول کچھ ویسا ہی ہوتا ہے۔

کیرئیبین کے پائریٹ بننے کا مزہ

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

اگر تو آپ پائریٹس آف دی کیئریبین فلم سیریز کے دیوانے ہیں تو انیسویں صدی کے اس بادبانی جہاز کے عملے میں شامل ہوکر وہاں کے شفاف پانیوں کا سفر آپ کو کسی اور ہی دنیا میں لے جائے گا۔

ایک پرانے بادبانی جہاز پر سفر جس مں آپ کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہوگا اور رسیوں سے بنی سیڑھی سے اترنا چڑھنا، رات کو شفاف آسمان پر ستاروں کا منظر اور شفاف پانی کا نظارہ زندگی کو مسرت سے بھرنے کے لیے کافی ہے اور سب سے بڑھ کر آپ کو ایسا ہی لگے گا جیسے آپ بحری قزاق بن گئے ہیں۔

جھیل ملاوی کا یادگار سفر

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

جھیل ملاوی دیکھنے پر ہی سب سے سحر طاری کردیتی ہے مگر ایک عام کشتی پر اس کا سفر کوئی بھی زندگی بھر نہیں بھول سکتا، عام لکڑی کی کشتیاں جس پر مقامی افراد اپنے مویشی، اشیائے خورونوش اور سائیکلیں وغیرہ چڑھاتے ہیں ان کے اوپر آپ کا سفر کسی اور ہی دنیا میں لے جاتا ہے۔

اور دلچسپ ترین امر یہ ہے کہ سفر کے دوران آپ کو رات گزارنے کا موقع ماہی گیروں کے دیہات میں ملے گا کیونکہ کشتیوں کے سخت پشتے پر سونا سیاحوں کے بس کی بات نہیں۔

کیرالہ کی روایتی رائس بوٹس

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

کیرالہ کے خوبصورت اور پام کے درختوں سے سجے ساحلوں کے اندر چھپی کو زندگی کا سب سے بہترین طریقہ روایتی کشتیاں ہی ہیں، یہ روایتی کشتیاں بانسوں اور عام لکڑی سے تیار کرتی ہیں جس کے ذریعے ماضی میں یہاں کے رہائشی سامان بحیرہ عرب کے راستے دیگر علاقوں تک پہنچاتے تھے۔

آج کل یہ کشتیاں باربرداری کی بجائے لوگوں کو سیر کرانے کا کام کرتی ہیں اور اس سفر کا سب سے بہترین حصة پانی کے ساتھ رہائش پذیر لوگوں کی زندگیوں کے بارے میں جاننا اور یہاں کے مقامی جانوروں کو دیکھنا ہے۔

ان کشتیوں پر سر کے دوران انجن کی مدھم آواز اور پرندوں کے دور دراز سے آنے والے سریلے گیتوں کی گونج کبھی بھی آپ کے ذہن سے نہیں نکل سکے گی۔

بحراوقیانوس کا ڈرامائی سفر

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

کسی طیارے کے ذریعے بحراوقیانوس کو عبور کرنے کی بجائے اگر آپ نیویارک کسی پریوں کی داستان کی طرح پہنچنے چاہتے ہیں تو کوئین میری ٹو نامی بحری جہاز سے اچھا ذریعہ کوئی اور نہیں۔

اس میں سفر کے دوران ماضی میں سندباد کے سفر کی کہانیاں ضرور ذہن میں ابھر سکتی ہیں یا اگر آپ پہلے بحری سفر کا مزہ لے چکے ہیں تو یہ ان کی خوشگوار یادوں کو بھی ذہن میں اجاگر کرسکتی ہے۔

بحری زندگی کا ایک کنٹینر جہاز میں لطف

فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا
فوٹو بشکریہ وکی پیڈیا

اگر تو آپ زندگی آسان ہونے سے بیزار ہوچکے ہیں اور حقیقی ایڈونچر کا مزہ لینا چاہتے ہیں تو کسی کنٹینر جہاز پر سوار ہوجائیں جس میں صرف عملہ اور ہزاروں کنٹینرز ہی آپ کے ساتھی ہوں گے۔

کمروں میں سہولیات کا خواب بھی نہیں دیکھا جاسکتا بلکہ یہ سفر روایتی سمندری سیر کے لیے زیادہ بہترین ہے، اور ہوسکتا ہے کہ آپ کو لگے کہ کسی ٹائم مشین کے ذریعے آپ صدیوں پہلے کے تجارتی سفر کا حصہ بن گئے ہیں۔