ریتک روشن کی نئی بولی وڈ فلم بینگ بینگ نے دبنگ خان کی کِک کے ریکارڈز توڑ دیئے، ریلیز کے پہلے ہی دن ستائیس کروڑ کا بزنس کر کے باکس آفس پر چھاگئی۔

ریتک روشن اور کترینہ کیف کی خوبصورت اداکاری سے سجی فلم بینگ بینگ دنیا بھر میں ایک ساتھ پانچ ہزار ایک سو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی، جو کسی بھی بولی وڈ فلم کی جانب سے سب سے بڑی ریلیز ہے۔

اور تو اور دبنگ خان کی فلم کِک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، سلو میاں کی فلم نے ریلیز کے پہلے دن کمائے تھے چھبیس کروڑ تیس لاکھ جبکہ بینگ بینگ نے ستائیس کروڑ کما کر بازی مار لی۔

بینگ بینگ ہندوستانی تاریخ کی مہنگی ترین فلموں میں سے ایک ہے، توقع کی جا رہی ہے کہ یہ فلم تین روز میں ریکارڈ بزنس کرلے گی۔

رپورٹ کے مطابق ہندوستان بھر میں فلم جمعے کی بجائے جمعرات کو ریلیز کی گئی اور آگے ہفتہ وار اور عید کی تعطیلات کے دوران توقع ہے کہ یہ سو کروڑ سے زائد کمانے میں کامیاب رہے گی۔

فاکس اسٹار اسٹوڈیو کی اس فلم کی ڈائریکشن سدھارتھ آنند نے دی ہے اور یہ ہولی وڈ کی فلم 'نائٹ اینڈ ڈے' کا آفیشل ہندی ریمیک ہے۔

بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

تبصرے (0) بند ہیں