گلو بٹ نے اپنے ’عمل‘ کی معافی مانگ لی

گلو بٹ نے عام افراد کی گاڑیاں توڑی تھیں جس پر وہ جیل بھی گیا ۔۔(فائل فوٹو: آئی این پی )۔
گلو بٹ نے عام افراد کی گاڑیاں توڑی تھیں جس پر وہ جیل بھی گیا ۔۔(فائل فوٹو: آئی این پی )۔

لاہور: ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القران سیکریٹریٹ پر 17 جون کو پولیس کے ہمراہ توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ نے قوم اور پی اے ٹی کے سربراہ طاہر القادری سے معافی مانگ لی ہے۔

ڈان نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے عمل پر شرمندہ ہیں اور اس پر معافی مانگتے ہیں۔

یاد رہے کہ انہوں نے ماڈل ٹاون میں عام افراد کی بہت ساری گاڑیاں توڑ دی تھیں۔

گلوبٹ کا کہنا تھا کہ میں پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں، میں جرائم پیشہ شخص نہیں ہو نہ ہی میرا کوئی مجرمانہ ریکارڈ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں طاہر القادری کے قدموں میں گر کر معافی مانگنے کے لیے بھی تیار ہوں۔

گلو بٹ نے کہا کہ جو کچھ میڈیا کے سامنے میں نے کیا اس پر میں شرمندہ ہوں اور پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔

یاد رہے کہ گلو بٹ کو 17 جون کے واقعے پر گرفتار کیا گیا تھا اور ان پر عام افراد کی گاڑیاں توڑنے کا الزام تھا، گلو بت گزشتہ ہفتے ہی جیل سے رہا ہوا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Khuram Murad Oct 05, 2014 10:43am
اتنے دنوں بعد اب اسکو معافی یاد آئی ہے کیا اس سے پہلے یہ صاحب اپنے کارنامے پر ناذاں تھے؟ عدالت حاضری پر وکٹری کا نشان بنانا کیا شرمندگی اسی کو کہتے ہیں؟ اس قوم کو کون کون بے وقوف بنائے گا؟ سیاستدان، حکمران یا یہ گلو بٹ؟