ملتان: پاکستان تحریک انصاف ک جلسے کے بعد بگھدڑ مچنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی ہے۔

بھگدڑ اس وقت مچی جب عمران خان کے خطاب کے بعد جلسے کے شرکا اپنے گھروں کو لوٹنے کے لیے جلسہ گاہ سے باہر جانے لگے۔

ڈان نیوز کے مطابق جلسہ گاہ میں گنجائش سے کافی زیادہ لوگ پہنچے تھے جو بھگدڑ کا باعث بنی۔

نشتر ہسپتال کے شعبہ حادثات کے ڈائریکٹر پرویز حیدر نے بتایا کہ واقعے میں کم از کم سات افراد ہلاک جبکہ 27 زخمی ہوئے۔

واقعے کے حوالے سے اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین عمران خان نے اس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم میں 6 گیٹ تھے تاہم انتظامیہ نے صرف 2 گیٹ کھولے۔

انہوں نے کہا کہ اتنے بڑے جلسے کی سیکیورٹی کے لیےکوئی انتظام نہیں کیاگیا جبکہ بلاول بھٹو ملتان گئے تو 750 پولیس اہلکار حفاظت کیلیے تعینات تھے۔

انہوں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا۔


مزید پڑھیں: قوم جاگ گئی، نواز شریف کے استعفے سے بڑا کام ہوگیا، عمران خان


ہسپتال ذرائع نے ڈان نیوز کو بتایا کہ اب تک 40 کے قریب افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ گراؤنڈ کے سارے دروازے نہیں کھلے جس کی وجہ سے حادثہ ہوا۔

تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کے مطابق انتظامیہ نے گراؤنڈ کے گیٹ پر تالے لگا رکھے تھے جبکہ پولیس نے جلسے کے سلسلے میں کوئی تعاون نہیں کیا جس کے باعث واقعہ پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ جلسے میں ہمیں بھی اپنی جان کا خطرہ تھا، جب خان صاحب آنے والے تھے تو سیڑھی ٹوٹ گئی تھی۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ انتظامیہ کی نااہلی کے باعث حادثہ پیش آیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگلے جلسوں میں سیکیورٹی معاملات کو مزید سخت کیا جائےگا۔

اس سے قبل بگھدڑ کے نتیجے میں 18 افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات تھیں۔

واقعے کے باعث ملتان کے نشتر ہسپتال کے ایم ایس کے مطابق ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ شہر کے دیگر سرکاری ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (1) بند ہیں

Aurangzeb Khan Niazi Oct 11, 2014 03:24am
4 out of 6 gates of Qasim Bagh Stadium remained closed even after conclusion of Jalsa. Mob was stuck there. Responsible ,is killer of innosent people.