سندھ لوکل گورنمنٹ بل 2014 کثرت رائے سے منظور

اپ ڈیٹ 20 اکتوبر 2014
سندھ اسمبلی کا ایک منظر—۔فوٹو آئی این پی
سندھ اسمبلی کا ایک منظر—۔فوٹو آئی این پی

کراچی: سندھ اسمبلی میں سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل 2014 متفقہ طور پرمنظور کرلیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اس بل کے تحت حلقہ بندیوں کے اختیارات الیکشن کمیشن کو دے دیے گئے ہیں جو اس سے قبل حکومت سندھ کے پاس تھے ۔

پیر کو اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرِ صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا جس کے دوران وزیر برائے پارلیمانی امور سکندر میندرو نے سندھ لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پیش کیا۔

مذکورہ بل میں 9 ترامیم کی تجاویز دی گئی تھیں، جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

نمائندہ ڈان نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے اسمبلی کے آج کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا تاہم پاکستان پیپلز پارٹی کے اراکین نے اس بل کو کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

تبصرے (0) بند ہیں