پشاور: خیبر ایجنسی میں کالعدم لشکر اسلام کے اہم کمانڈر نے 80 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خیبرایجنسی کے علاقے باڑہ، شلوبر میں کالعدم تنظیم لشکر اسلام کے اہم کمانڈر حاجی فقیر نے اسی ساتھیوں کے ہمراہ ہتھیار ڈال دیے۔

گذشتہ روز خیبرایجنسی کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے پملٹ گرائے گئے جس میں شدت پسندوں کو ہتھیار ڈالنے کے لیے چھتیس گھنٹے کی مہلت دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسزکی جانب سے آپریشن خیبر ون پہلے سے ہی جاری ہے جس کے دوران اب تک متعدد عسکریت پسند مارے جا چکے ہیں جبکہ کئی شرپسندوں نے ہتھیار بھی ڈال دیے ہیں۔

ممکنہ کارروائی کے پیش نظر مقامی آبادی کا محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے اور بڑی تعداد متاثرین اپنی مدد اپ کے تحت مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پشاور میں داخل ہو رہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں