انڈیا: پان والے کو ملا 132 کروڑ روپے کا بجلی کا بل

25 اکتوبر 2014
ہریانہ کے ضلع گوہانا کے پان والے راجیش بجلی کا بل دکھارہے ہیں۔ —. فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی
ہریانہ کے ضلع گوہانا کے پان والے راجیش بجلی کا بل دکھارہے ہیں۔ —. فوٹو بشکریہ این ڈی ٹی وی

نئی دہلی: ہندوستانی ریاست ہریانہ کے ضلع گوہانا کے ایک پان فروش راجیش سونی پت کو اس مرتبہ دیوالی کے موقع پر بجلی کے محکمے والوں نے زبردست جھٹکا دیا ہے، انہیں اکتوبر کے لیے 132 کروڑ روپے کا بجلی کا بل موصول ہوا ہے۔

یوں تو پاکستان میں بھی بجلی کے حد سے زیادہ بلوں کی شکایت عام ہے، لیکن ہندوستان میں تو گویا اس سلسلے میں ریکارڈ ہی توڑ دیا گیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق راجیش کا کہنا ہے کہ وہ بجلی کا یہ بل دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسا نہیں تھا کہ یہ رقم صرف اعداد میں غلط لکھی تھی، بلکہ الفاظ میں بھی یہی رقم لکھی تھی۔

پان فروش راجیش کو ملنے والا 132 کروڑ کا بل۔ —. فوٹو بشکریہ ٹائمز آف انڈیا
پان فروش راجیش کو ملنے والا 132 کروڑ کا بل۔ —. فوٹو بشکریہ ٹائمز آف انڈیا

راجیش نے کہا’’میں عام آدمی ہوں اور کرائے کی دکان میں یہ کاروبار کرتا ہوں۔ میں صرف ایک بلب اور پنکھا چلاتا ہوں۔ عام طور پر یہ بل ایک ہزار روپے سے کم آتا ہے۔‘‘

ہندوستانی میڈیا کے مطابق اپریل، 2007 ءمیں ہریانہ کا بجلی محکمہ اس سے بھی بڑا ریکارڈ قائم کرچکا ہے، اس وقت دو کمرے کے گھر کا بجلی کا بل 234 کروڑ روپے بھیجا گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں